گرم موسم میں کھجور کھانا نقصان دہ تو نہیں؟

Hits: 11

— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

رمضان کا آغاز چند دنوں میں ہونے والا ہے اور افطار کھجور کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے اور اسے کھانا سنت نبوی ہے جو کہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یا یہ جسم میں حرارت بڑھانے والی چند بڑی غذاﺅں میں سے ایک ہے۔

تو کیا کھجور کو گرم موسم میں کھانا چاہئے یا کھائیں تو کتنی مقدار میں؟

مگر اس سے پہلے جان لیں کہ انسانی صحت کے لیے کتنی فوائد کا حامل ہے۔

فوائد

کھجور کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے جبکہ آنتوں کے دیگر عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

کھجور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں موجود متعدد منرلز کی موجودگی ہے۔

خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ذریعہ۔

جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار۔

دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

ہیضے کے علاج میں ممکنہ مددگار۔

اور یہ تو بس چند فوائد ہیں، یہ صحت کے لیے اور بھی متعدد فوائد کا حامل پھل ہے۔

تو کیا اسے گرمیوں میں کھانا چاہئے؟

ماہرین طب کے مطابق یقیناً کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے، تاہم گرمیوں میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے مگر دن بھر میں 2 یا 3 سے زیادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پھل گرمیوں کے لیے بھی بہترین ہے مگر اعتدال اس کے استعمال کے لیے کنجی ہے، اسے کھانے کے حوالے سے متوازن سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے نہ صرف جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ دیگر مسائل جیسے معدے میں درد وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

تو افطار میں 2 یا 3 سے زیادہ کھجور کھانے سے گریز کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

The post گرم موسم میں کھجور کھانا نقصان دہ تو نہیں؟ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico