کرینہ کا شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔

رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

The post کرینہ کا شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico