چین کا طیارہ بردار بحری جہاز آزمائش کے لیے روانہ

Hits: 0

چین نے اپنا مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں آزمائش کے لیے روانہ کر دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق، چین میں مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز شمال مشرقی چین کے صوبے لیاوننگ کی دالیان شپ یارڈ سے سمندر میں آزمائش کے لیے روانہ ہوا۔ یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، سمند ر میں آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا۔ اس بحری جہاز کی تعمیر منصوبے کے مطابق گزشتہ برس 25 اپریل کو مکمل ہوئی ۔

جنوبی بحیرہ چین میں تائیوان کے قریب موجود جزائر کی ملکیت کے حوالے سے جاری تنازعات کے بعد سے چین نے ان پانیوں میں اور عالمی سطح پر بھی اپنی بحری موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔

ٹائپ 001A نامی طیارہ بردار بحری بیڑے کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا اور اسے سن 2013 میں تیار کرنا شروع کیا گیا تھا جب کہ بیجنگ حکومت اسے 2020 تک مکمل کر کے ملکی بحریہ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

The post چین کا طیارہ بردار بحری جہاز آزمائش کے لیے روانہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico