واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 1 شہید،170 زخمی

Hits: 0

فلسطینیوں کے ہفتہ وار واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل ساتویں جمعے کو بھی غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کئے۔

فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور ایک سو ستر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے غزہ البریج ٹاؤن میں ایک فلسطینی بچے کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ فلسطینی نوجوانوں نے فلم بنانے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کی برسی، یوم نکـبت کی آمد سے قبل غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔پچھلے سات ہفتے سے جاری واپسی مارچ پر اسرائیل کی بربریت میں چون فلسطینی شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔

The post واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 1 شہید،170 زخمی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico