مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز کا ایک ساتھ پرواز کا عالمی ریکارڈ

Hits: 0

چین کی کمپنی نے مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز سے فضا میں خوبصورت مناظر بکھیر کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی کمپنی کے پاس تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے سیاحتی علاقے ژیان میں چینی کمپنی ’ EHANG‘ نے لائٹوں سے مزین 1374 ڈرونز کی مدد سے فضا کو اس طرح سجادیا جیسے جا بجا برقی قمقمے بکھرے ہوں۔ ان ڈرونز نے 13 منٹ تک ایک کلومیٹر پرواز کی جس کے دوران فضا میں تھری ڈی فارمیشنز کی مدد سے بدھا کا مجسمہ، ون روڈ اور ون بیلٹ منصوبے کی اشکال بنائی گئیں۔ تمام ڈرونز کو ایک ہی آپریٹر کے ذریعے چلایا گیا۔

سیاحتی مقام پر موجود لوگوں نے رنگ برنگے ڈرونز کو برقی قمقموں کی طرح استعمال کرتے ہوئے آسماں کو رنگ و نور سے بھرنے کے اس دلفریب اور دلکش کو نظارے کو سراہا۔ چینی کمپنی نے اپنے اس پروجیکٹ کو شادی بیاہ سمیت دیگر بین الاقوامی تقاریب جیسے موسیقی، کھیلوں کی افتتاحی و اختتامی تقریب وغیرہ میں استعمال کرنے کا عندیہ ہے۔
drones

واضح رہے یانگ نامی چینی کمپنی اس سے قبل 500 اور پھر ایک ہزار روشنیوں والے ڈرونز کو ایک ساتھ اُڑانے کا مظاہرہ کرچکی ہے تاہم ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈرونز اُڑانے اعزاز ایک امریکی کمپنی Intel کے پاس تھا جس نے اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب میں 1200 ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

The post مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز کا ایک ساتھ پرواز کا عالمی ریکارڈ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico