سعودی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

Hits: 0

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں آرامکو آئیل کمپنی کی تنصیبات پر بدر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے گذشتہ دو روز کے اندر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کےفوجی اڈوں پر اپنے حملے میزائلی حملے تیز کردئے ہیں۔

یمنی فوج نے پیر کی صبح بھی جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں

The post سعودی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico