اقوام متحدہ کے نام ایرانی مندوب کا خط

Hits: 7

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب غلام علی خوشرو نے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں، اسرائیل کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوترش کے نام خط میں ایران کے مستقل مندوب غلام خوشرو نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خطے میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کے کافی شواہد اور دلائل موجود ہیں۔ایرانی مندوب نے اپنے خط میں دس فروری کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس روز شامی فوج نے جولان کے علاقے میں الجلیل کے قریب اسرائیل کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ شام پر دس فروری کا حملہ مقبوضہ فلسطین میں ایرانی ڈرون طیارے کی آمد کے بعد کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایرانی مندوب کے خط میں آیا ہے کہ اسرائیل کے من گڑھت دعووں کے برخلاف مذکورہ ڈورن نہ تو ہتھیاروں سے لیس تھا نہ ہی کسی جگہ کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا۔غلام علی خوشرو نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق، اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور سلامتی کونسل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور اسے خطرناک مہم جوئی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے طرز عمل سے باز رکھنے کی کوشش کرے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اپنے خط میں شام پر اسرائیلی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شام پر اسرائیل کے پے در پے حملے، اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں غلام علی خوشرو نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آج دہشت گردوں کے اصل حامی، اپنی پئے در پئے ناکامیوں کا بدلہ لینے اور حالات کو دہشت گردوں کے حق میں تبدیل کرنے کے لیے، شام پر براہ راست حملے کر رہے ہیں۔

The post اقوام متحدہ کے نام ایرانی مندوب کا خط appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico