افغانستان میں کسٹم ڈپارٹمنٹ پر حملہ اور جھڑپیں، 8 فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک

Hits: 0

9: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ طالبان سمیت کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب صوبہ قندوز میں بھی طالبان سے جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع دشت ارچی میں درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

The post افغانستان میں کسٹم ڈپارٹمنٹ پر حملہ اور جھڑپیں، 8 فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico