آئی اے ای اے کی جانب سے ایران مخالف نتن یاہو کا دعوی مسترد

Hits: 0

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے منگل کے روز ایک بیان میں ایران کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنی پروپیگنڈہ مہم جاری رکھتے ہوئے کچھ خودساختہ، جھوٹی اور من گھڑت تصاویر، سی ڈیز اور کاغذات دکھا کر یہ دعوی کیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔آئی اے ای اے نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کا عمل جاری ہے اور ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام قانونی معیار کے مطابق جاری ہے۔اس بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی اور اس کے معائنہ کاروں کی تفتیش کی بنیاد پر ہی اب تک کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن طور پر جاری ہے اور ایران نے اس عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ایران مکمل طور پر ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے۔

The post آئی اے ای اے کی جانب سے ایران مخالف نتن یاہو کا دعوی مسترد appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico