یورپی یونین سے انخلا تھریسامے حکومت کو ایوان بالا میں شکست

Hits: 1

برطانوی ایوان بالا نے رائے شماری میں پارلیمنٹ کو اختیاردیدیا ، جس کے تحت یہ یورپی یونین سے انخلایا اس سے حکومت کے حتمی معاہدے کو ختم کرسکے گی یا اس میں تاخیر کردی جائیگی۔ اس رائے شماری سے تھریسامے حکومت کو شکست ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا میں وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کیلئے بھیجے گئے ڈرافٹ پر ترمیم پر رائے شماری میں مخالفت میں 335ووٹ پڑے جبکہ حکومتی حمایت میں 244ووٹ ڈالے گئے ،

اس ترمیم سے پارلیمنٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ حکومت کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے حتمی معاہدے کو ختم کردے یا پارلیمنٹ کو یہ معاہدے منظور نہ ہوں تویورپی یونین سے دوبارہ سے مذاکرات کا کہے ۔حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کی یورپی یونین سے انخلا بارے خاتون ترجمان ڈیانے ہیٹرنے بتایا اس ترمیم کامقصد آئینی بحران پیداکرنا نہیں اور نہ ہی اس کامقصد ایوان زیریں کا مذاکرات کے معاملے کو دیکھناہے بلکہ اس رائے شماری کا بنیادی مقصد ایوان بالا اور ایوان زیریں کو مل کر یورپی یونین سے مذاکرات کے عمل کودیکھنا ہے کہ کیایہ بہتر ہیں۔

ایوان بالا کافیصلہ متوقع تھااور حالیہ عرصے میں یہ ساتویں بار ہواہے کہ یورپی یونین کے مسئلے پر ایوان بالا میں حکومت کو شکست ہوئی ہے ۔یورپی یونین سے انخلا کی تر میم پر حکومت نے تنقید کی اور اسے ایوان زیریں میں مسترد کیاجاسکتاہے جہاں تھریسامے کو اکثریت حاصل ہے ۔

The post یورپی یونین سے انخلا تھریسامے حکومت کو ایوان بالا میں شکست appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico