ہوائی میں آتش فشاں لاوا رہائشی علاقے میں داخل

Hits: 0

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ زہریلی گیس کے اخراج بھی شروع ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی میں 4 مئی کو پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ لاوے کے ساتھ ساتھ اب زہریلی گیس کا اخراج بھی شروع ہوگیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آتش فشاں سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

لاوے کی زد میں آنے والے رہائشی علاقوں کو پہلے ہی خالی کرایا جاچکا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا سامنا ہے۔ کئی افراد نے اپنے گھر چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومت نے زبردستی گھر خالی کروالیے تھے جس کے باعث لاوے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے اور زہریلی گیس کے اخراج کا مطالعہ کرنے والی اقوام متحدہ کی جیولوجیکل ٹیم بھی ہوائی میں موجود ہے۔ آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑ سے متصل سڑکوں پر دراڑیں پڑگئی جس سے زہریلی گیس کا اخراج جاری ہے جب کہ لاوا بھی نکل رہا ہے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ لاوا بہنے کے خاتمے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ہوائی امریکا کی 50 ویں ریاست ہے اور بحرالکاہل کے وسط میں واقع ہے۔ اس علاقے میں آتش فشانوں کی کڑی موجود ہے جن میں سے اماؤنا لوا متحرک بھی ہے۔

The post ہوائی میں آتش فشاں لاوا رہائشی علاقے میں داخل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş