کل جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف

Hits: 5

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا جب کہ یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختون خوا میں جو کیا دنیا کو پتا لگ گیا، پنجاب کے مقابلے میں سندھ، کے پی اور بلوچستان دیکھیں، فرق صاف ظاہر ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پرکام کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے، (ن) لیگ نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پرکام کیا، ہمارے ایجنڈے کو 10، 20 سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے۔

The post کل جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş - Redwin güncel giriş - jojobet masaüstü -
retrobet.live
-

megabahis.club

-

Sultanbet giriş