کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ایم کیو ایم ہے، بلاول

Hits: 0

—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: آئی فورٹین نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کراچی کے ہرضلعے میں ایک سرکاری یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں۔

کراچی میں باغ جناح میں جلسہ عام میں خطاب کے دوران 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 12 مئی سے تحریک انصاف کا کیا لینا دینا ہے کیونکہ 12مئی کو ہمارے 14 کارکنان جاں بحق ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی فسادی ہمیں اپنے کارکنان کوخراج عقیدت پیش کرنے سے نہیں روک سکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 12 مئی2007 کو پی پی پی اداروں کی بحالی اور عدلیہ کے وقار کے لیے نکلی تھی لیکن اس دن کراچی میں لاشیں گر رہی تھیں اورآمر قہقہے لگا رہا تھا۔

پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ سانحہ 12 مئی جلیانوالہ باغ کی نئی مثال تھا، سانحہ 12 مئی کے ذمہ داروہی ہیں جودعویٰ کرتے ہیں کہ ہم کراچی کامینڈیٹ رکھتے ہیں اور کراچی میں قیام امن کے ذمہ دار اس وقت کے وزیرداخلہ آج کے میئرہیں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ 12 مئی2007 کو بھی پرویز مشرف کے حواریوں نے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا اور اب 11 سال بعد ایک مرتبہ پھرمشرف کے حواریوں نے ہمارے کارکنان پرحملہ کیا۔

حکیم سعید گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سے ہونے والے تصادم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک اور ایم کیو ایم ہے تاہم کراچی والے عمران خان کی صورت میں بانی ایم کیوایم کو برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں پی ٹی آئی نےجوحملہ کیا اس سےثبوت مل گیا کہ ظالم بھیس بدل کرآئےہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی والوں کو بس یہیں تک محدود رکھنا چاہتی ہے اور لسانیت کوفروغ دے کرکراچی والوں کا کاندھا سیاست کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگریہ شہر گندا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی ایم کیوایم کی ہی ہے کیونکہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ایم کیو ایم ہے۔

کراچی میں ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے ہرضلعے میں ایک سرکاری یونیورسٹی ہو۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کی ہرگلی، محلہ میرا ہے، اس شہر کے سارے مسائل میرے ہیں تو میں کراچی کے مسائل پر بات کیوں نہ کروں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کوٹہ کا نظام میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے نہیں بلکہ شہید لیاقت علی خان کوٹہ سسٹم لایا تھا لیکن بتایا جاتا ہے کہ پی پی کراچی والوں کے لیے کوٹہ سسٹم لائی اور پیپلزپارٹی ان کی دشمن ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی والے پیپلزپارٹی کے ہیں اور پیپلزپارٹی کراچی والوں کی اس لیے کراچی والو! اپنے روشن مستقبل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان کیا بنائے گا وہ تو ایک یونیورسٹی تک نہ بنا سکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کراچی والوں کو ورغلانے کی کوشش کی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب ناکام لیگ بن چکی ہے، کے فور پروجیکٹ وفاقی حکومت کی وجہ سے نامکمل ہے، وفاق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کررہی ہے۔

The post کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ایم کیو ایم ہے، بلاول appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş