نواز شریف کیخلاف اربوں ڈالر مبینہ طور پر بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا حکم

Hits: 0

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف اربوں ڈالر بھارت منتقل کرکے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم اور دیگر افراد کے خلاف 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد نے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر منتقل کیے جس سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جب کہ پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ نیب اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔

The post نواز شریف کیخلاف اربوں ڈالر مبینہ طور پر بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا حکم appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş