مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو حادثہ، 9 عمرہ زائرین جاں بحق

Hits: 5

مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق الحجرہ روڈ پر مکہ سے مدینہ عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس ڈارئیور کے قابو سے باہر ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان خالد الساحلی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم 6 زخمیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک ہے تاہم ابھی تک کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے رمضان المبارک میں زائرین کی بڑی تعداد عمرہ کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتی ہے جس کے باعث اس ماہ حریمین شریفین میں غیر معمولی رش ہوتا ہے۔

The post مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو حادثہ، 9 عمرہ زائرین جاں بحق appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş - Redwin güncel giriş - jojobet masaüstü -
retrobet.live
-

megabahis.club

-

Sultanbet giriş