مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Hits: 7

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں طلبہ پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے چھروں کے زخم آئے ہیں۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ، متعدد افراد زخمی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş