لندن کے میئر کا ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ

Hits: 5

لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اسلام مخالف بیان پر باضابطہ طور پر معذرت خواہی کریں۔

اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر اسلام مخالف انتہا پسند گروہ فرسٹ برطانیہ کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر باضابطہ معافی طلب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ برطانیہ نامی گروہ کا مقصد برطانوی سماج میں تفرقے کا بیج بونا ہے۔ لندن کے میئر نے کہا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں نفرت کا بیج بونے والے نے امریکہ میں نفرت کا بیج بونے والے کو لندن آنے کی دعوت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے نومبر دو ہزار سترہ میں برطانیہ کے انتہا پسند گروہ فرسٹ برطانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی اسلام مخالف ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا تھا۔

امریکی صدر تیرہ جولائی کو برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے وہ کئی بار عوامی احتجاج کے خوف سے، اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر چکے ہیں۔

The post لندن کے میئر کا ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş