قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Hits: 6

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ ودفاع خرم دستگیرکے علاوہ دیگروزراء بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی، کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کے معاملے سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔

The post قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico