فلسطینیوں سے وسیع احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل

Hits: 0

واپسی مارچ اور محاصرہ مخالف قومی کمیٹی نے ایک بیان میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ واپسی مارچ فلسطینی عوام کو پرامن مظاہروں کا حصہ ہے، سینچری ڈیل کے خاتمے، غزہ کا محاصرہ ختم اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا عمل روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واپسی مارچ اور محاصرہ مخالف قومی کمیٹی نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیت المقدس میں باب العامود پر جمع ہوں جو بیت المقدس میں اس جگہ کے بہت قریب واقع ہے کہ جہاں امریکی سفارت خانہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے سینچری ڈیل اور سازش کے تحت امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے عمل کو ناکام بنا دیں۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مساجد سے اتوار کے روز مغرب کی اذان میں لاؤڈاسپیکروں سے تکبیر کی آوازیں بلند کریں اور گرجا گھروں سے بھی تیز آواز میں گھنٹے بجائے جائیں۔

اس بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ دیگر ملکوں میں مقیم فلسطینی بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کے سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے نمائندہ دفاتر کے سامنے جمع ہو کر مظاہرے کریں۔

امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز یعنی یوم نکبت کے موقع پر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے ایک سینیئر رکن محمود الزہار نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ واپسی مارچ کا سلسلہ فلسطینی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور اس واپسی مارچ کے سلسلے کو اور زیادہ وسیع کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے تمام علاقوں کی آزادی کے بعد ہی واپسی مارچ کا سلسلہ بند ہو سکتا ہے اور فلسطینی عوام خاص طور سے چودہ اور پندرہ مئی کے مظاہروں میں شرکت کر کے اپنے پختہ عزم ارادے کا اعلان کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ چودہ اور پندرہ مئی کو فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضے کی ستر ویں برسی کے موقع پر پوری دنیا میں چالیس سے زائد بڑے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ چودہ مئی کی تاریخ کو یوم نکبت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دریں اثنا غزہ میں مسلسل جاری واپسی مارچ کے ساتویں ہفتے غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان ہفتے کی رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پندرہ سالہ اس فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔

تیس مارچ سے اب تک واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید وہنے والے فلسطینیوں کی تعدادا اب بڑھ کر پچپن ہو گئی ہے جبکہ نو ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں

The post فلسطینیوں سے وسیع احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico