عراق انتخابات میں مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے اتحاد کی فتح

Hits: 2

عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی اتحادی جماعت سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت سب سے زیادہ نشستیں مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے اتحاد نے حاصل کی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا اتحاد اور تیسرے نمبر پر عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کے انتخابی اتحاد نے نشستیں حاصل کیں۔

ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 44.5 فیصد رہی تاہم کوئی بھی سیاسی اتحاد 50 سے زائد نشست حاصل نہ کرسکا۔ جس کی بنیاد پر خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والی مخلوط حکومت کے قیام کے لیے سیاسی اتحادوں کے درمیان طویل مذاکرات ہوں گے جو کئی ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں۔

انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے مقتدیٰ الصدر مہدی فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں جو 2003 میں امریکی فوج کے خلاف برسرپیکار رہے تاہم 2008 میں انہوں نے عسکری جدوجہد ترک کر کے امن بریگیڈ تشکیل دی جس نے عراق کی سرکاری حکومت کے ہمراہ ملک سے داعش کو پیچھے دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

The post عراق انتخابات میں مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے اتحاد کی فتح appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş