صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو اس کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

Hits: 0

انھوں نے منتخب ہونے کے بعد ایک بیان میں جارح سعودی عرب کے لئے امریکہ کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن مخالف اتحاد کو سخت انتباہ دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہدی المشاط نے بدھ کے روز یمنی پارلیمنٹ کے اراکین کے سامنے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہید الصماد کا خون المشاط اور یمنی قوم کے ہر فرد کا خون ہے۔

انھوں نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کو غیرقانونی اور ایک آزاد ملک پر جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حمایت و نگرانی میں جس قسم کے وحشیانہ جرائم انجام پا رہے ہیں وہ جارحانہ مقاصد و ماہیت کا بیّن ثبوت ہیں۔

مہدی المشاط نے اسی طرح یمنی عوام کے درمیان ہمدلی و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں حکومت بنانے کے لئے صالح الصماد کا منصوبہ یمن کی حمایت و تعمیراتی منصوبہ رہا ہے جس پر آئندہ بھی کام جاری رہے گا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد انّیس اپریل کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال دو قسم کے بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ جب تک یمن کا محاصرہ جاری ہے دشمنوں کے فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی فوج کے میزائلوں کے نشانے پر رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

The post صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو اس کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş