شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے، انصاراللہ

Hits: 1

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل یا پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر کے قتل کا انتقام اسرائیل اور امریکہ سے لیا جائے گا۔

انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹیکنالوجی کے ذریعے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر کو شہید کیا گیا ہے وہ سعودی حکومت کے پاس موجود نہیں ہے لہذا انگشت اتہام خود بخود اسرائیل اور امریکہ کی جانب اٹھتی ہے۔انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن نے شہید صالح صماد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سیاسی کونسل کے نئے صدر کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ یمنیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر صالح صماد کی آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔شہید صالح الصماد کی آخری رسومات میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ سعودی جارحیت کی حمایت کرنے والے ملکوں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمنی عوام کو ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر کی آخری رسومات میں شرکت سے روکنے کے لیے صنعا کے سبعین اسکوائر پر راکٹ حملہ بھی کیا ہے جس میں ایک شخص شہید ہوگیا ہے۔

انیس اپریل کو یمن کے مغربی صوبے حدیدہ میں سعودی حملے میں شہید ہونے والے صالح صماد اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ صنعا کے سبعین اسکوائر پر ادا کی جارہی ہے جبکہ شہیدوں کے جنازے مسجد الشعب میں آخری دیدار کے لیے رکھی گئی ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی حکومت کی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔ سعودی جارحیت میں یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ لاکھوں یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

The post شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے، انصاراللہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş