شمالی کورین رہنما کی چینی صدر سے ملاقات

Hits: 4

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اْن نے چینی صدر شی جن پنگ سے منگل کے روز دوسری مرتبہ ملاقات کی ہے ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی جب کِم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ملاقات بھی متوقع ہے۔

قبل ازیں شمالی کوریائی رہنما مارچ میں ٹرین کے ذریعے چین پہنچے تھے، حالیہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں انتہائی تیز ہوئی ہیں، گزشتہ ماہ کے اواخر میں شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں کی ایک تاریخی ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے ساحلی شہر دالین میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران شمالی کورین رہنما نے چینی صدر سے کہا کہ امید ہے تمام متعلقہ فریقین خطے میں ایٹمی ہتھیارختم کرنے اور امن کیلیے اقدامات کریں گے، چینی نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق کم جانگ ان نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پیانگ یانگ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہ ہو تو ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کم جونگ نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ہماری صاف پالیسی کا حصہ ہے، اس سلسلے میں مذاکرات شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط کر سکتے ہیں، چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ بیجنگ جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کیلیے مدد کرے گا اور امریکا شمالی کوریا مذاکرات کا حامی ہے، شمالی کورین رہنما کی آمد پر دالین کا ہوائی اڈا عام لوگوں کیلیے صبح 8 بجے سے 1بجے تک بند کردیا گیا تھا اور ارد گرد کی سڑکیں بھی بند کر دی گئی تھیں، چین، جنوبی کوریا اور جاپان کی سہ فریقی کانفرنس آج ٹوکیو میں منعقد ہوگی جس میں تینوں رہنما شمالی کوریا کے اسلحے میں کمی کے بارے میں اعلانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

The post شمالی کورین رہنما کی چینی صدر سے ملاقات appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş