شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر ٹرمپ اور صدر جنوبی کوریا کی مشاورت

جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی تاہم اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ اْن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات متوقع ہے۔

مون جے ان اور ٹرمپ کے درمیان20 منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت جاری رہی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں بات چیت کی ہے۔ شمالی کوریا نے2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونیوالے 13ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

شمالی کوریا کے حکام نے ملازمین کی واپسی کیلیے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ ا نھیں اغوا کیا گیا ہے۔

The post شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر ٹرمپ اور صدر جنوبی کوریا کی مشاورت appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico