شمالی کوریا کا جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کا اعلان

Hits: 5

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری تجربہ گاہ کو رواں سال مئی میں بند کردے گا۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا۔ جوہری تنصیب ’پنگیئی ری‘ کو مئی میں بند کرنے سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان خود چل کر جنوبی کوریا گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ شمالی کوریا نے جوہری سائٹ کو باضابطہ بند کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور امریکا کے ماہرین کو جوہری تنصیب کا دورہ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنے قومی وقت کو جنوبی کوریا کے وقت سے ملائے گا جو کہ ابھی نصف گھنٹے آگے ہے۔

شمالی کوریا کی جوہری تجربہ گاہ ’پنگیئی ری‘ شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں قائم ہے۔ شمالی کوریا نے اس تنصیب کے نزدیک ہی واقع مین ٹاپ پہاڑ کے اندر سرنگوں میں کامیاب جوہری تجربات کیے ہیں۔

شمالی کوریا 2006 سے اب تک چھ بار جوہری تجربات کر چکا ہے۔

The post شمالی کوریا کا جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş