سی این این نے نتن یاہو کی خوب شامت بلائی

Hits: 0

امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک غیرمعمولی اقدام کے تحت ایٹمی ہتھیار رکھنے پرصیہونی حکومت کے وزیراعظم کو زبردست طریقے سے سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور ان وہ سی این این کے اینکر کے سوالوں کے سامنے بے بس نظر آئے

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے بدھ کو سی این این سے انٹرویو میں اینکر کے ذریعے بار بار پوچھے گئے اس سوال کا کہ کیا اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں کوئی جواب نہیں دیا ہے اور صرف اس بات کو ہی دوہراتے رہے کہ تل ابیب ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی نہیں چاہتا –

سی این این کے اینکر نے نتن یاہو سے انٹرویو کے بعد کہا کہ پیر کی رات ایران کے خلاف نتن یاہو کے ڈرامے کے بعد نتن یاہو پر ان سوالات کی بوچھاہورہی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جو باتیں انہوں نے کی ہیں ان کے بارے میں کوئی ثبوت کیوں نہیں پیش کیا اور یہ کہ نتن یاہو کی یہ باتیں عالمی برادری کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہیں – سی این این کے پروگرام میں جب سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل ہیڈن سے پوچھا گیا کہ نتن یاہو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جو دعوے کئے ہیں ان میں کوئی نئی بات پائی جاتی ہے ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں میں کچھ بھی نیا نہیں ہے –

صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم نے پیر کی رات اپنے مضحکہ خیز دعوے میں کہا تھا کہ ایران خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے – اس درمیان لندن سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کے لئے نتن یاہو کی کوششوں کا الٹانتیجہ نکلا ہے اور ایٹمی معاہدے کی اہمیت پہلے سے بھی زیادہ سے کھل کر سامنے آئی ہے –

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے دویورپی ملکوں برطانیہ اور فرانس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں نتن یاہو کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ نتن یاہو کے بیان سے ایٹمی معاہدے پر زیادہ سے زیادہ پابندی کی اہمیت ظاہر ہوگئی ہے – صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران کے خلاف یہ ڈرامے بازی ایک ایسے وقت کی ہے جب آئی اے ای اے نے جنوری دوہزار سولہ سے اب تک اپنی دس رپورٹوں میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے –

The post سی این این نے نتن یاہو کی خوب شامت بلائی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico