سعودی وزیرخارجہ کے بیان پر قطر کا رد عمل

Hits: 0

قطر کے وزیر خارجہ نے شام میں فوج بھیجنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شام میں فوج بھیجنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے شام کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کو باقی رکھے ۔

عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے قطر کی حمایت ترک کرنے سے پہلے قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں ۔

The post سعودی وزیرخارجہ کے بیان پر قطر کا رد عمل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş