حماس کاملک میں فوری پارلیمانی ،صدارتی انتخابات کرانیکا مطالبہ

Hits: 2

فلسطینی تحریک حماس نے فلسطین نیشنل کونسل اجلاس کے تمام اعلانات مسترد کردئیے ،حماس نے ملک میں فوری طورپر پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے غرب اردن میں صدر محمود عباس کی زیر صدارت منعقد ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کے تمام فیصلے مسترد کر دئیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جس سیاسی گروپ کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے وہ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتا۔خیال رہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس 9 سال کے بعد 30 اپریل کو رملہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہوا۔

حماس سمیت کئی دوسری جماعتیں پہلے ہی اس اجلاس کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

The post حماس کاملک میں فوری پارلیمانی ،صدارتی انتخابات کرانیکا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico