جنوبی افریقا، ڈربن کی مسجد امام حسینؑ میں چاقو سے حملہ، امام سمیت تین افراد شہید

Hits: 0

افریقی ملک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔ ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

The post جنوبی افریقا، ڈربن کی مسجد امام حسینؑ میں چاقو سے حملہ، امام سمیت تین افراد شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş