جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کے ساتھ تعاون کا اعلان

Hits: 0

جرمنی کے وزیر اقتصاد پیٹر الٹمئے نے اعلان کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میں جرمن تجارتی کمپنیوں کے ساتھ مدد و تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے لئے برآمداتی بیمہ سے متعلق ضمانت نامے میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔
یہ ضمانت نامہ، حکومت جرمنی سے متعلق ہے جو جرمن صنعتکاروں کی برآمداتی مصنوعات کے لیے ہوتا ہے اور جس کی بنیاد پر اماؤنٹ کی منتقلی یا اس سلسلے میں کچھ گڑبڑ ہونے پر حکومت رقم ادا کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جرمن کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کے لئے ان کے ملک کی حکومت پر کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے تاہم ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کے ساتھ جرمن حکومت اس طرح کا تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

دوسری جانب جرمن صنعتکاروں کی یونین کے چیئرمین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں روس اور چین کے ساتھ مل کر اس نے جو وعدے کئے ہیں انھیں پورا کرے اس لئے کہ ان وعدوں کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔
جرمن ایوان تجارت کے سربراہ نے بھی ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کی حمایت اور اس سلسلے میں اعتماد بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

The post جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کے ساتھ تعاون کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico