بھارت میں پانی کے تنازع پر تصادم، 2 ہلاک، 100 دکانیں اور گاڑیاں نذرآتش

Hits: 1

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار لہولہان ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران100دکانوں اور متعدد گاڑیوںکوآگ لگادی گئی، 2افراد مارے گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔

The post بھارت میں پانی کے تنازع پر تصادم، 2 ہلاک، 100 دکانیں اور گاڑیاں نذرآتش appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico