بھارتی طیارے کی دوران پرواز کھڑکی ٹوٹ گئی، 3 مسافر زخمی

Hits: 0

ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز ہوا کے دباؤ سے کھڑکی ٹوٹنے کے باعث 3 مسافر زخمی ہوگئے۔

ایئر انڈیا کا طیارہ بوئنگ 787 امرتسر سے دہلی آ رہا تھا کہ دوران پرواز ہوا کے شدید دباؤ کے باعث جہاز کی کھڑکی کا ونڈو پینل اندر گر گیا جس سے وہاں بیٹھی مسافر خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد تقریباً 15 منٹ بعد تک جہاز میں سوار مسافروں میں خوف کا ماحول رہا۔

ایئر انڈیا ذرائع کے مطابق حادثے کی انکوائری کے لیے احکام جاری کر دیے ہیں۔ طیارہ کے دہلی اترتے ہی تینوں زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

The post بھارتی طیارے کی دوران پرواز کھڑکی ٹوٹ گئی، 3 مسافر زخمی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico