بنگلہ دیش کا بھارت کو ’او آئی سی‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

Hits: 0

بنگلہ دیش نے بھارت کو مسلمان ممالک کی عالمی تنظیم ’او آئی سی‘ میں بطور مبصر رکنیت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی (Organization Of Islamic Cooperation) میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو مبصر رکن کی حیثیت سے او آئی سی شامل کرلیا جائے۔ بنگلہ دیش کا موقف ہے کہ دنیا بھر کے وہ غیر اسلامی ممالک جن میں مسلمانوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے انہیں بھی ’او آئی سی‘ میں جگہ دے دینی چاہیے۔ ایسے ممالک کو مبصر رکن کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔

ڈھاکا میں او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد الحسن علی نے بھارت کی او آئی سی میں شمولیت کا مطالبہ کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے تحت وہ غیر اسلامی ممالک جہاں مسلمان آبادی زیادہ ہو انہیں بطور مبصر رکن کے شامل کیا جانا چاہیئے۔ مسلمانوں کی زیادہ آبادی والے غیر اسلامی ممالک کو خود سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کی عالمی آبادی کا تقریباً دس فیصد بھارت میں آباد ہے جو انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں 18 کروڑ 20 لاکھ مسلمان رہتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش میں اس سے کم یعنی 140 ملین اور نائیجریا میں 95 ملین مسلمان آباد ہیں۔

The post بنگلہ دیش کا بھارت کو ’او آئی سی‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş