برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر رکھ دیا گیا

Hits: 0

برطانیہ کے معروف ’بلیک پول زو‘ میں پیدا ہونے والے ننھے اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام پر ’لوئس‘ رکھ دیا گیا۔

لنکا شائر میں واقع معروف بلیک پول زو میں نوزائیدہ اونٹ کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا ہے۔ اونٹ کا یہ بچہ اسی دن پیدا ہوا جس دن شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ زو انتظامیہ نے نوزائیدہ اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے کے نام پر لوئس رکھ دیا ہے۔ ننھے اونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد زو کا رخ کر رہی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے تمام شہری نہایت خوش ہیں اور اسی دن ہمارے چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اونٹ نے جنم لیا جس سے ہمیں دہری خوشی کا احساس ہوا۔ ننھے اونٹ ’ لوئس‘ کی شرارتوں سے پورا چڑیا گھر محظوظ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد صرف لوئس کو دیکھنے کے لیے زو کا رخ کر رہی ہے اور ننھے اونٹ کی ماں کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

The post برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر رکھ دیا گیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico