ایران کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Hits: 0

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں صیہونیوں کے جرائم اور نہتے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور بربریت کا نوٹس لیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں فلسطینیوں کے پُرامن مظاہرین پر قابض صہیونی فورسز کی جانب سے وحشایہ تشدد اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ناجائز صہیونی ریاست کے قیام کی مناسبت اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پُرامن احتجاج کررہے تھے جبکہ صہیونیوں نے ان پر قیامت ڈھادی.

بہرام قاسمی نے کہا کہ صیہونی گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم فلسطینی قوم بالخصوص بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہے ہیں اور امریکی سفارتخانے میں مقبوضہ فلسطین میں نہتے عوام کے قتل عام کا جشن منایا جا رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری بالخصوص حریت پسند اقوام اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ صیہونیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے غیرقانونی اقدام کے خلاف احتجاج کریں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے فائرنگ کردی جس سے 52 فلسطینی شہید اور 2410 سے زائدفلسطینی زخمی ہوگئے.

’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کے لئے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے غاصب صیہونی حکومت کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا تھا.

The post ایران کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico