ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے، امانو

Hits: 0

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اعلان کے بعد ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بیان میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بدھ کے روز ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، ایران کے ایٹمی پروگرام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عمل کر رہی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے اب تک گیارہ بار اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے

The post ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے، امانو appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş - Redwin güncel giriş - jojobet masaüstü -
retrobet.live
-

megabahis.club

-

Sultanbet giriş