امریکی صدر کے ہاتھوں عرب ملکوں کی ایک بار پھر بے عزتی

Hits: 12

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر بعض عرب ممالک اپنی حیات جاری نہیں رکھ سکتے۔ ٹرمپ نے اسی طرح رائے عامہ کے سامنے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی توہین بھی کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر کہا ہے کہ بعض عرب ممالک واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ایک ہفتے بھی اپنی حیات جاری نہیں رکھہ سکتے اس لئے انھیں اس کام کا پیسہ ادا کرنا چاہئے۔

ٹرمپ نے کسی ملک کا نام لئے بغیر واشنگٹن کی زیرحمایت ملکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ثروتمند ملکوں کو بچانے کے لئے سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں اور اب جلد ہی علاقے میں امریکی فوجیوں کی جگہ ان ممالک کے فوجیوں کو تعینات ہونا پڑے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے کافی پیسہ فراہم نہ کئے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹرمپ نے رائے عامہ میں سعودی ولیعہد محمد سلمان کی اہانت بھی کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے کارکنوں سے کہا کہ محمد بن سلمان کے جوئیں ہیں۔

واشنگٹن میں باخبر ذرائع کے حوالے سے لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ دو ہزار اٹارہ میں محمد بن سلمان کے ساتھ مٹنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کے کارکنوں سے کہا کہ تمام کرسیوں اور اس سامان کو کہ جسے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ہاتھ لگایا ہے اور یا جن کرسیوں پر وہ بیٹھے ہیں سب کودیکھیں اور اگر کوئی جوں نظر آئے تو اسے صاف کر دیں۔اس طرح امریکی صدر ٹرمپ نے اس شخص کے بارے میں اس قسم کا بیان دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جس کا استقبال کرتے وقت انھوں نے اپنا دوست کہا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سعودی ولیعہد کو بخوبی پہچانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کس طرح سے انھوں نے امریکہ کے لئے اشاروں پر کام کیا ہے اور اسی بنا پر ٹرمپ کو اب محمد بن سلمان کی بے عزتی کرنے میں کوئی عار بھی نہیں ہے۔

یہی نہیں بلکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ذرائع‏ ابلاغ سے گفتگو میں کیمروں کے سامنے کئی بار اپنی گفتگو میں محمد بن سلمان اور سعودی عرب کو دوہنے جیسے لفظ کا استعمال کیا ہے۔

The post امریکی صدر کے ہاتھوں عرب ملکوں کی ایک بار پھر بے عزتی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş