امریکی صدر ٹرمپ کوالیکشن نہ لڑنے کا مشورہ

Hits: 0

امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں ۔

انیس سو بانوے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر73 سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گولف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں، نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یاد داشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے اور آئے روز ان کے خلاف نئے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں اور امریکی عوام نے ان کی پالیسیوں اور رویے کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا ذہنی معائنہ بھی کیا ہے۔

The post امریکی صدر ٹرمپ کوالیکشن نہ لڑنے کا مشورہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş