امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت، سفارت خانے کا سیکیورٹی آفیسر گرفتار

Hits: 0

امریکی ملٹری اتاشی کرنل کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں سفارت کار کو رعایت دینے پر امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج
امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق بیگ کے والد نے آئی جی اسلام آباد کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار نے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر کی بے جا حمایت کی، مقتول کے والد کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو انکوائری افسر مقرر کیا، امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ آج اے آئی جی آپریشنز کے سامنے پیش ہوئے جہاں سے انہیں گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ کوہسار کی حدود میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ایک نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

The post امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت، سفارت خانے کا سیکیورٹی آفیسر گرفتار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico