امریکا کے بعد چین، سعودی عرب دفاعی اخراجات میں سرِفہرست

Hits: 2

سویڈن سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقاتی ادارے نے بتایا ہے کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں گزشتہ برس سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور امریکا، چین اور سعودی عرب اس میں سر فہرست رہے۔

اسٹوکہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں عالمی دفاعی اخراجات 17 کھرب 30 ارب ڈالر تک رہے جو 2016 کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ تھے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق ان کے اعداد و شمار میں تنخواہیں، آپریشن کے اخراجات، ہتھیاروں کی خریداری، تحقیقات اور ترقی کے ساز و سامان کو شامل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان اخراجات میں امریکا 6 کھرب 10 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور امریکا نے عالمی دفاعی اخراجات کا 35 فیصد خرچ کیا جبکہ اس کے دفاعی بجٹ میں رواں سال اضافے کا بھی امکان ہے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق اس فہرست میں چین دوسرے نمبر پر رہا اور اس نے 2 کھرب 28 ارب ڈالر خرچ کیے اور 2016 کے مقابلے میں اپنے اخراجات میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔

دفاعی حلقوں کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد سے عالمی اخراجات میں چین کی جانب سے 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سویڈش ادارے کی 2017 کی فہرست میں سعودی عرب نے روس کو پیچھے چھوڑدیا اور جس نے گزشتہ برس دفاعی اخراجات پر 69 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

The post امریکا کے بعد چین، سعودی عرب دفاعی اخراجات میں سرِفہرست appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico