امریکا کا دنیا سے متعلق فیصلہ کرنے کا وقت ختم ہوگیا، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور امریکا کی حکمرانی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندی عائد کرنے کی دھمکی پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تمام ممالک آزاد ہیں اور ہم سب اپنی قوم کی مدد سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کون ہوتا ہے ایران یا دنیا سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے والا،امریکا کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور اس کی حکمرانی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو دھمکی دی تھی اگر ایران نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی تو اس پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

The post امریکا کا دنیا سے متعلق فیصلہ کرنے کا وقت ختم ہوگیا، ایرانی صدر appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

taxi -

macbook tamir

- mersinportal.net - kalebet giriş - Redwin güncel giriş - jojobet masaüstü -
retrobet.live
-

megabahis.club

-

Sultanbet giriş