اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی کا معاملہ ، یورپ اور امریکا آمنے سامنے

Hits: 0

برطانیہ جرمنی اور فرانس کے سربراہوں نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے خلاف یکطرفہ تجارتی اقدام کرنے سے گریزکرے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برطانوی وزیراعظم تھریسامئے اور فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے اپنی مشترکہ ٹیلی فونی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چند جانبہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق یورپی یونین امریکا کے کسٹم ڈیوٹی قانون کے مقابلے میں اپنے اٹھائیس رکن ملکوں کا دفاع کرے گی۔
برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو یورپی یونین کے خلاف تجارتی کارروائی نہیں کرنی چاہئے اوریورپی یونین بھی اپنے مفادات کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
امریکا نے کچھ عرصے سے قبل اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی لگادی ہے تاہم یورپی یونین کے رکن ملکوں کو یکم مئی تک اس سے مستثنی رکھا تھا۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ دو روز کے اندر اس بات کا فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اسٹیل اور المونیم کی درآمدت پر ڈیوٹی کا قانون یورپی ملکوں پر بھی ہمیشہ کے لئے عائد کیا جائے یا نہیں۔

The post اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی کا معاملہ ، یورپ اور امریکا آمنے سامنے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico