ملک بھر میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس مجالس جاری

اسلام آباد، کراچی، لاہور: خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، سرکار دوعالم، فخر موجودات، سرورکائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت ملک بھرمیں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

فرزندانِ اسلام نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاءسے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت اورپانی کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عید میلادالبنی ﷺکے موقع پر  وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم رسول ﷺکے اسوہ حسنہ سے رہ نمائی لے کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں تفرقہ پھیلانے، نفاق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کی پاس داری کرنے کی بھی اپیل کی۔

سیکیورٹی انتظامات

12 ربیع الاول کے موقع پر جلسے جلسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے مرکزی جلوسوں کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے بچنے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

کراچی پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پلان بھی ترتیب دیا ہے جس کے تحت جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 23 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، 5 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی گزرگاہ، داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

پلان کے مطابق پولیس موبائلز، بکتر بند گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ کے شہروں کراچی، حیدر آباد، سکھر میں صبح 8 بجے بند ہونے والی موبائل اور انٹرنیٹ سروس رات 8 بجے تک معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ اور بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بھی صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

کراچی اور لاہور کا ٹریفک پلان

کراچی اور لاہور میں 12 ربیع الاول کے جلسوں اور جلوسوں کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام ایک جلوس دوپہر ڈھائی بجے کھارادر گارڈن تک، جبکہ دوسرا مولانا اکبر درس کی قیادت میں میمن مسجد کھارادر سے آرام باغ مسجد تک نکالا جائے گا۔

اہلسنت والجماعت کا جلوس شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں کھارادر سے نشتر پارک تک نکالا جائے گا۔

پولیس کے افسران و اہلکار مرکزی جلوس میں موٹر سائیکل، موبائل، پریزن وینز، بکتر بند پر سوار ہو کر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

بم ڈسپوزل کی جانب سے جلوس کے راستوں کی سوئپنگ اور اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں، جلوس کے مرکزی پوائنٹس پر ایمبو لینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود رہیں گی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ اشتعال انگیز تقاریر سے باز رکھنے کے پابند ہوں گے جبکہ کیبل آپریٹرز متنازع تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔

پارکنگ کے مقامات جلوسوں اور محافل سے دور رکھے جائیں گے، سرکاری عمارتوں پر سیاسی، فرقہ وارانہ جھنڈے، بینر لگانے کی سخت ممانعت ہوگی۔

دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے بھی 12 ربیع الاول پر ٹریفک پلان کا اعلان کردیا۔

پلان کے مطابق ضلع کچہری چوک سے داتا دربار، اردو بازار سے موری گیٹ، آزادی فلائی اوور پیر مک یوٹرن، ریٹی گن چوک سے لائر مال کراسنگ، نو لکھا بازار سے میلاد چوک اور میلاد چوک سے اندرون دہلی گیٹ، ایک موریہ سے ریلوے اسٹیشن، حاجی کیمپ سے ظفر شہید چوک اور فوارہ چوک سے میکلوڈ روڈ بند رہیں گی۔


Bank Account Details

For UK & Europe
Ahlebait TV Networks Ltd 
HSBC Bank
Sort-Code: 40-02-26
Account No: 32547325

For Pakistan
HABIB BANK LTD 
AHLEBAIT TV
ACCOUNT NO:
0148-7900276103
Call us:0300 970 9612

YoutubeYoutube
FacebookFacebook

SUBSCRIPTION

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

One Of Subscription

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

 

 


 

Home Advertisement Islamic Calendar / Prayer Time
About Team Members Todays On Ahlebait TV
Watch Live Download Weekly Schedule
Programs FAQ Careers
News Advertisement Terms & Conditions Contact Us Follow Us On
Coverage

Website Terms & Conditions


Copyright © 2014. All Rights Reserved. Ahlebait TV is the registered Trade Mark for the Ahlebait TV Networks Ltd.