ترکی کے شہر استنبول میں 57 پاکستانی تارکین وطن بازیاب کرالیا گیا جنہیں یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر اغواء کرلیا گیا تھا۔

ترک مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسانی اسمگلروں نے ان افراد کو زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا جارہا تھا۔

ترک پولیس کے مطابق اسمگلرز نے ان افراد کو 10 ہزار ڈالرز کےعوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا اور یورپ پہنچنے کے بعد ہی پیسے وصول کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم یورپ پہنچنے سے پہلے ہی ان افراد کو ترکی میں قید کر لیا گیا۔

انسانی اسمگلرز نے تارکین وطن کو یرغمال بنانے کے بعد ان کے گھروالوں سے 10 ہزار ڈالرز (تقریباً ساڑھے 10 لاکھ پاکستانی روپے) ادائیگی کا مطالبہ شروع کر دیا۔

پولیس نے کارروائی میں انسانی اسمگلروں کے تین پاکستانی نژاد ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بہتر مستقبل کے خواب سجائے بڑی تعداد میں پاکستانی نوجوان یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے بعض اوقات وہ غلط لوگوں کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں۔

رواں ماہ بلوچستان میں تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 اور تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا اور یہ تمام افراد بھی بیرون ملک جانے کے خواہشمند تھے۔

مقتولین کے حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر تربت سے ایران کے راستے یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

Bank Account Details

For UK & Europe
Ahlebait TV Networks Ltd 
HSBC Bank
Sort-Code: 40-02-26
Account No: 32547325

For Pakistan
HABIB BANK LTD 
AHLEBAIT TV
ACCOUNT NO:
0148-7900276103
Call us:0300 970 9612

YoutubeYoutube
FacebookFacebook

SUBSCRIPTION

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

One Of Subscription

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

 

 


 

Home Advertisement Islamic Calendar / Prayer Time
About Team Members Todays On Ahlebait TV
Watch Live Download Weekly Schedule
Programs FAQ Careers
News Advertisement Terms & Conditions Contact Us Follow Us On
Coverage

Website Terms & Conditions


Copyright © 2014. All Rights Reserved. Ahlebait TV is the registered Trade Mark for the Ahlebait TV Networks Ltd.