اچھی صحت کے لیے بھرپور ناشتہ کریں

لندن آئی فورٹین نیوز (ویب ڈیسک) کئی تحقیقوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ناشتہ صحت کے لیے مفید ہے۔ صبح کے ناشتہ کی اہمیت زیادہ اس لئے ہے کیونکہ صبح کے وقت ہمارے جسم کا میٹا بولزم نظام بہتر ہوتا ہے۔ صبح ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ صبح کے ناشتے سے ہمارے جسم کو جو توانائی حاصل ہوتی ہے وہ پورے دن کے لیے کافی ہوتی ہے۔

ایک سروے میں بھاری ناشتہ کرنے والے بچوں کو ان بچوں سے بہتر پایا گیا جو ہلکہ ناشتہ کرتے تھے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے علاوہ بڑوں کے لیے بھی ناشتہ کرنا اتنا ہی فائدہ مند ہے۔ ناشتا کرنے کی باقائدہ عادت امراضِ قلب سے بچا سکتی ہے۔

گھر کی خواتین عام طور پر گھر کے تمام افراد کے لیے ناشتہ تیار کرتی ہیں مگر خود ناشتہ نہیں کرتی۔ اکثر خواتین ناشتے کے نام پر بس چائے کا ایک کپ ہی پی لیتی ہیں۔ یہ طریقہ بالکل غلط ہے کیونکہ خواتین پر پورے گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ کسی کا خیال بہتر طور پر نہیں رکھ پائیں گی۔

کہا جاتا ہے کہ ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کرنا چاہئیے۔ ایک بھرپور ناشتے میں کاربوہائیڈریٹ، چکنائی، پروٹین، حیاتین اور معدنیات شامل ہونے چاہئیے۔

ناشتے کی مدد سے وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو افراد اپنے دن بھر کی کیلوریز کا پچاس سے ساٹھ فیصد حصہ ناشتے میں کھا لیتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے دورانیے میں اٹھارہ پائونڈ تک کم ہوا جبکہ ایسے لوگ جو کم ناشتہ کرتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے بعد بس سات پائونڈ تک ہی کم ہو سکا۔

Bank Account Details

For UK & Europe
Ahlebait TV Networks Ltd 
HSBC Bank
Sort-Code: 40-02-26
Account No: 32547325

For Pakistan
HABIB BANK LTD 
AHLEBAIT TV
ACCOUNT NO:
0148-7900276103
Call us:0300 970 9612

YoutubeYoutube
FacebookFacebook

SUBSCRIPTION

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

One Of Subscription

I’m donating money for the promotion of Ahlebait TV. I have read and understood the Donation Terms and Conditions.

Enter Amount:

 

 


 

Home Advertisement Islamic Calendar / Prayer Time
About Team Members Todays On Ahlebait TV
Watch Live Download Weekly Schedule
Programs FAQ Careers
News Advertisement Terms & Conditions Contact Us Follow Us On
Coverage

Website Terms & Conditions


Copyright © 2014. All Rights Reserved. Ahlebait TV is the registered Trade Mark for the Ahlebait TV Networks Ltd.