Categories : The Latest

برطانیہ میں مسجد کے باہر کار سوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی

Hits: 0

برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برمنگھم میں ایک کارسوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال متقل کردیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں۔ واقعے میں ملوث کار سوار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور دہشت پھیلانا ہے۔
مسلمان رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے مسلمان کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جمعے کے اہم دن اجتماعی عبادت کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے افراد کو تیز رفتار کار سے روند ڈالنا کھلی دہشت گردی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ سمیت دیگر ممالک میں پیدل چلنے والوں کو گاڑی سے روند ڈالنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال 24 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر 10 راہگیروں کو ہلاک اور 15 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

The post برطانیہ میں مسجد کے باہر کار سوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

چیف جسٹس پاکستان کا لاہورمینٹل اسپتال کا دورہ

Hits: 0

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے آج صبح مینٹل اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آج صبح لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کوفراہم کی جانے والی ادویات وسہولیات کا جائزہ لیا اورمریضوں کی عیادت بھی کی۔

چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا، جسٹس ثاقب نثار نےاسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اپنے دورے کے دوران اسپتال انتظامیہ سے کہا مجھے اپنے وارڈز کا دورہ کروائیں اور میڈیکل اسٹور بھی چیک کروائیں، اس کے علاوہ انہوں نے اسپتال کے کچن کا بھی معائنہ کیا، اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے اور ادویات کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں سہولیات کے حوالے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے بریفنگ بھی لی۔ چیف جسٹس نے کہا سلمان رفیق صاحب بتائیں مفت ادویات کیسے ملیں گی جہاں جاتاہوں یہی مسئلہ سن رہاہوں۔
چیف جسٹس نے اسپتال میں مردانہ وارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہے نہ چھتیں ٹھیک ہیں، نہ دیواریں۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کام کس نے کرنے ہیں کیا کوئی باہر سے آکر کرے گا، واش رومز کی حالت بھی اچھی نہیں ہے، مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے، جس پر سیکرٹری صحت نے کہا سر یہ عمارت دوبارہ بننے والی ہے۔

چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال میں کئی سال سے زیر علاج بھارتی خاتون اجمیرہ کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا یہ خاتون یہاں کیا کر رہی ہے بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کر کے اسے واپس بھجوائیں۔ چیف جسٹس نے ایم ایس سے گفتگو کرتے ہوئے نہایت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کے اسپتال کے دوروں کے دوران سب سے بری حالت مینٹل اسپتال کی ہے۔ انہوں نے ایم ایس اور مینٹل اسپتال کےڈاکٹرز کو ریکارڈ سمیت سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ مینٹل اسپتال میں بدانتظامی سزائے موت کی قیدی مریضہ کے ازخود نوٹس کیس کے دوران سامنے آئی تھی جس پر چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا۔

The post چیف جسٹس پاکستان کا لاہورمینٹل اسپتال کا دورہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

سعودی کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دینے والی پہلی مقامی گلوکارہ

Hits: 0

لولوا الشریف سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ میں پر فارم کرنے والی پہلی مقامی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی گلوکارہ لولوا الشریف کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ آف اتھارٹی کی جانب سے عوامی مقامات پر موسیقی محافل میں فن کا مظاہرہ کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ شب میوزک کنسرٹ میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سعودی عرب میں کسی خاتون گلوگارہ نے عوامی مقام پر لائیو پرفارمنس دی۔

قبل ازیں سعودی عرب میں موسیقی کی محافل صرف نجی طور پر منعقد کی جاسکتی تھیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات کے پیش نظر اب سعودی عرب میں عوامی مقامات پر بھی میوزک کنسرٹ کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ان محافل میں اب تک کسی خاتون گلوکارہ نے اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ خاتون گلوکاراؤں کو سعودی ادارے برائے تفریح و ثقافت کی جانب سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں روایت سے ہٹ کر اصلاحات کی ہیں جس کے تحت خواتین کو خصوصی رعایت دی گئی ہے جب کہ فنون لطیفہ اور کلچر کے حوالے سے بھی روایتی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے سنیما گھر بھی کھولے جا رہے ہیں اور فیشن ویک بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

The post سعودی کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دینے والی پہلی مقامی گلوکارہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

چین میں چاقو حملے سے 7 بچے ہلاک، حملہ آور گرفتار

Hits: 0

شمالی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول کے بچوں پر حملہ کرکے 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں چاقو سے مسلح ایک شخص نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص نے بچوں پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 19 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کے حوالے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

چین میں اسکول کے بچوں پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں تاہم تازہ واقعہ حالیہ برسوں میں بچوں پر ہونے والا سب سے خونریز حملہ ہے۔گزشتہ سال جنوری میں ایک شخص نے چھری کے وار کرکے اسکول کے 11 بچوں کو زخمی کردیا تھا جب کہ فروری 2016ء میں بھی اسی طرح کہ ایک حملے میں 10 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

The post چین میں چاقو حملے سے 7 بچے ہلاک، حملہ آور گرفتار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، فائرنگ سے 1 شہید اور 200 زخمی

Hits: 0

غزہ سرحد پر ہزاروں فلسطینی شہریوں نے مسلسل پانچویں جمعے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جس میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مورچہ بند اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر چلائی گئی گولیوں کے باعث ایک فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے۔

غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے مطابق احتجاج کے اس سلسلے میں شہادتوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے کا سلسلہ فلسطینیوں نے30 مارچ سے شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی شہری اپنی زمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

The post ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، فائرنگ سے 1 شہید اور 200 زخمی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کینیڈا بھی چربہ سازی کی امریکی ترجیحی واچ لسٹ میں شامل

Hits: 0

امریکا نے چین اور بھارت کے ساتھ اپنے اہم تجارتی شراکت دار کینیڈا کوبھی چربہ سازی میں سرفہرست قراردے دیا۔

حقوق ملکیت دانش کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی سالانہ رپورٹ میں امریکی تجارتی نمائندے نے کینیڈا کو ترجیجی واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے جس کی وجہ سے اب اسے مزید سخت جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا، چین اور بھارت گزشتہ 14 سال سے اس لسٹ میں شامل ہیں۔

یوایس ٹی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملکوں میں سے کسی نے بھی پیٹنٹ اور ٹریڈمارک پروڈکٹس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔
امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹہیزر نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکی انٹرپرینیورز کے آئیڈیاز اور تخلیق اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں اور لاکھوں محنتی امریکیوں کو ملازمتوں پر رکھتے ہیں۔

اس رپورٹ سے ہماری تجارتی شراکت داروں کو واضح پیغام دیاگیا ہے کہ امریکی حقوق ملکیت دانش کا تحفظ ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ پرائیرٹی واچ لسٹ میں 12 ملک شامل ہیں جبکہ اس سے کم اہمیت کی واچ لسٹ میں 24 ملک شامل ہیں، کولمبیا، ارجنٹائن اور چلی کے ساتھ ترجیحی اور میکسیکو کو واچ لسٹ میں شامل کیاگیا ہے۔

یوایس ٹی آر کے مطابق آئی پی کے حوالے سے حساس امریکی صنعتیں مجموعی طور پر 45.5 ملین امریکیوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہیں اور جی ڈی پی کا 30 فیصد ہونے کے ساتھ امریکی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ حصے کی حامل ہیں۔

The post کینیڈا بھی چربہ سازی کی امریکی ترجیحی واچ لسٹ میں شامل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

بھارت میں مسجد کی تعمیر میں سکھ اور ہندو مددگار

Hits: 0

بھارت کے مذہبی گروہوں میں اکثر جھگڑے ہوتے ہیں اور حالیہ برسوں میں تشدد کے کئی وقعات پیش آ چکے ہیں لیکن یہیں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں اس معاملے میں بھائی چارے کا انوکھا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے ایک گاؤں میں شیوا مندر کی تعمیر کے دوران مستری ناظم راجہ کو ایک خیال ستاتا رہا کہ وہ ایک مسلمان ہے اور ایک ہندو مندر تعمیر کر رہا ہے لیکن پھر بھی قریب میں کوئی مسجد نہیں جہاں وہ اپنی عبادت کر سکے۔ انھوں نے موم نامی گاؤں کے 400 مسلمانوں سے اس بارے میں بات کی لیکن وہ اتنے غریب تھے کہ زمین نہیں خرید سکتے تھے۔ جس کے بعد مندر کی انتظامیہ نے مندر کے ساتھ ہی واقع 900 مربع فٹ زمین کا ٹکڑا انھیں دینے کا فیصلہ کیا۔

2 ماہ سے راجا اور چند دیگر کاریگر اور مزدور خوشی سے ایسی جگہ تعمیر کر رہے ہیں جہاں مسلمان عبادت کر سکیں۔ سکھ برادری جن کے گوردوارے کی دیوار اس مسجد کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اس کی تعمیر کے لیے فنڈز میں حصہ ڈال رہی ہے۔ یہ تین مذاہب کے درمیان ایک مثال ہے اور وہ بھی ایسے علاقے میں جہاں اقلیتیں اکثر حقوق نہ ملنے کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

The post بھارت میں مسجد کی تعمیر میں سکھ اور ہندو مددگار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

Hits: 0

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی حکام نے مزید نفری کو طلب کرلیا اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر پلوانہ، کپواڑہ، ترال اور شوپیئن سمیت کشمیر کے کئی اضلاع میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث ان اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور تجارتی مراکز بند رہے جب کہ قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے نام پر تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا۔ سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد حریت پسند جماعتوں کی جانب سے احتجاج مظاہرے بھی کیے گئے اور ضلع کپواڑہ میں کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی گئی۔
دوسری جانب سری نگر کے علاقے گوری پورہ میں بھارتی پولیس کی 13 ویں بٹالین کی چوکی پر حملے میں بھارتی اہل کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ حملہ آور بھارتی پولیس کے اہل کاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کر لیا

Hits: 0

ہندو برادری کے 4 خاندانوں کے 14افراد نے اسلام قبول کر لیا۔

ہندو برادری کے 14 افراد نے بلوچستان کے دھوریجی علاقے میں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان صالح محمد بھوتانی کے فرزند عرفان صالح بھوتانی کی موجودگی میں قبول اسلام کر لیا۔ جن میں گوپال، منیش کمار، پرکاش، لیلا رام، سریش کمار، موہن داس، روپچند و دیگر شامل ہیں، تقریب میں علاقے کے معززین ، مولوی محمد عمر، عطا اللہ، وحید سکندر چھٹو، ماستر محمد اسماعیل، محمد علی چھٹو، حاجی محمد حنیف بکک، غلام علی چھٹو، منور علی، غلام رسول شیخ ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے غلام دستگیر ودیگر نے کہا کہ ہم بھوتانی خاندان کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں مسلمان کرکے بڑی عزت بخشی ہے، اللہ اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاتے ہیں ، اس موقع پر سردار عرفان بھوتانی نے مسلمان ہونے والوں کو مبارکباد دی۔

The post ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کر لیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

امریکہ، شام و عراق کے دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کے درپے، ایران

Hits: 0

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایشیائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیں اور موثر کردار ادا کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے روس کے شہر سوچی میں منعقدہ نویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پرارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کو افغانستان میں منتقل کرنا چاہتا ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایشیائی ممالک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کو موثر انداز میں آگے تک لے جایا جائے۔

ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے موقف کو پذیرائی ملی اور دہشتگردی کے سد باب، جوہری معاہدے اور علاقے کو نا امن کرنے کے لئے اغیار کی سازشوں اور ناپاک عزائم پر گفتگو ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوچی میں ہونے والی نویں عالمی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور روس کے قومی سلامتی مشیروں نے ایک مشترکہ نشست میں ایشیائی ممالک کی سیکورٹی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا۔

ایڈمیرل علی شمخانی، پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے اس مشترکہ نشست میں ایشیائی ممالک کی سیکورٹی کانفرنس بلانے کے طریقہ کار اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

The post امریکہ، شام و عراق کے دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کے درپے، ایران appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico