Categories : The Latest

افغانستان میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اور 4 شہری ہلاک

Hits: 2

افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی میں فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 شہریوں کے علاوہ 2 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کے دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بمبار نے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب کار کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو سپاہی جاں بحق اور قریب سے گزرنے والے 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جب کے حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اُس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے ’ الخندق‘ کے نام سے اپنے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا دوسری جانب اتحادی افواج کا دعوی ہے کہ چھاپا مار کارروائی میں درجنوں طالبان کمانڈرز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رواں سال افغانستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

The post افغانستان میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اور 4 شہری ہلاک appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا، آصف زرداری

Hits: 2

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیں بڑے پیغامات بھجواتے ہیں لیکن انہیں بتادیا ہے کہ اب ہم ان کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جائیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک کا آئین پہلے بھٹو نے بنایا اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی۔ ہم نے پرویز مشرف سے ڈائیلاگ کے ذریعے نکالا، جب میں نے پرویز مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہوا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا اور ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں، نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکرمغل اعظم بن گئے ، اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا۔ وہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروارہے ہیں، انہیں کیا پتہ اب وہ کراچی کی لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور۔ نواز شریف تو باہر بھاگ جاتے ہیں ہمیں تو یہیں رہنا ہے۔ یہ ملک کو دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر سنبھالنے ہیں۔

The post نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا، آصف زرداری appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو عدالت کو مجبوراً کردار ادا کرنا پڑتا ہے، چیف جسٹس

Hits: 2

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرے گی تو عدالت کو مجبوراً کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت میں وقفے کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے۔ سینئر وکلا قانونی اصلاحات کے لیے تجاویز دیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کا معیار انتہائی مایوس کن ہے۔ اگر اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرے گی تو عدالت کو مجبوراً کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ ادارہ برائے ذہنی صحت میں مریضوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا ہے۔ رات کو اسپتال کی تصاویر دیکھیں تو سو نہیں سکا، تبھی اسپتال کےدورے کا فیصلہ کیا، میرے آنے کی اطلاع ہونے کے باوجود وہاں کی انتظامیہ صفائی اور دوسری سہولیات کے معیار کو بہتر نہیں بنا سکی۔ مریضوں کو انجیکشن لگا کرسلا دیا جاتا ہے، کیا یہ حکومت کا کام نہیں ہے جو مجھےکرنا پڑ رہا ہے، وہ دعا گو ہیں کہ ان کی ہمت قائم رہے اور وہ دُکھی انسانیت کے مسائل کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کبھی اپنی زبان بند نہیں کی، خاموش نہیں رہوں گا۔

The post حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو عدالت کو مجبوراً کردار ادا کرنا پڑتا ہے، چیف جسٹس appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

Hits: 4

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ شارجہ جانے کے لیے ٹیک آف کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا کہ کراچی سے آنے والی ایک اور پرواز آگئی۔ اندرون ملک سے آنے والی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران شارجہ جانے والے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی۔

دونوں طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی، طیارے کے دوبارہ معائنے کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ایم کیوایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

Hits: 2

ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان جاری کیا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بھی جماعت چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ یوسف شہوانی نے پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سابقہ جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اراکینِ صوبائی اور قومی اسمبلی زور زبردستی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی تباہی اور منافقت دیکھ کر ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔

The post ایم کیوایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

شہد کی مکھیوں کی دشمن ادویہ پر یورپی یونین نے پابندی عائد کردی

Hits: 0

پوری دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ میں شہد کی مکھیاں تیزی سے ختم ہورہی ہیں جن کی بہت سی وجوہ ہیں۔ ان میں بعض حشرات کش زرعی ادویہ بھی شامل ہیں جن پر یورپی یونین کی اکثریت نے پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

اگر مکھیاں ختم ہوجائیں تو دنیا بھر کے اسٹورز میں موجود نصف سے زائد اشیا ازخود غائب ہوجائیں گی کیونکہ مکھیاں فصلوں اور باغات میں پھولوں کی زراعت کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان کے زردانے دور دور تک بکھیرتی ہیں۔ اس فیصلے پر ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

یورپی یونین نے نیونائکوٹینوئیڈز کے گھر سے باہر اسپرے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ یہ مکھیوں کی جان کا دشمن ہے جس پر یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (ای ایف ایس اے) پہلے ہی پابندی کا عندیہ دے چکی ہے۔ اس سے قبل بھی یورپی یونین فصلوں میں استعمال ہونے والی تین کیڑے مار دواؤں پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

یہ تین حشرات کش ادویہ مکھیوں میں چھتہ سازی کی صلاحیت کو متاثر کررہی ہیں اور اس طرح مکھیوں کی آبادی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پابندی کے بعد تین مضرادویہ اب صرف گرین ہاؤس میں استعمال کی جاسکیں گی اور کھلے ماحول میں ان کے اسپرے پر پابندی ہوگی۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس سے وابستہ پروفیسر ڈیو گولسن کہتے ہیں، ’اگر نیونائکوٹینوئیڈ کی جگہ سلفوکسا فلور، سیانٹرینی لپرول اور فلوپائریڈیفیورون کا استعمال کیا جائے تو ہم دوبارہ گھوم کر اسی مسئلے پر لوٹ آئیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کاشتکاری کو ماحول دوست بناتے ہوئے خطرناک کیڑے مار ادویہ کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ اس کی جگہ فصلی کیڑوں کو قدرتی طریقوں سے ٹھکانے لگانے، مٹی کو تندرست رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے کی کوششیں ہونی چاہئیں۔‘

ای ایف ایس اے کے مطابق ہر طرح کی شہد کی مکھیوں اور تتلیوں کےلیے یہ ادویہ زہرِ قاتل کا درجہ رکھتی ہیں۔ دوسری جانب آن لائن پٹیشن دائرکرنے والی ویب سائٹ آواز کے رکن اینٹونیو اسٹاٹس کہتے ہیں کہ ان کی ویب سائٹ پر 50 لاکھ افراد نے مکھیوں کے جان لیوا کیمیکل پر پابندی کی درخواست پر دستخط کیے ہیں اور اب یہ مکھیوں کی بقا کےلیے امید کی ایک کرن ہے۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پابندی پر عمل درآمد اسی سال شروع ہوجائے گا۔

The post شہد کی مکھیوں کی دشمن ادویہ پر یورپی یونین نے پابندی عائد کردی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کراچی میں گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد

Hits: 0

پولیس نے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی کھالوں سے بھرے 200 بورے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک افغان باشندہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی شہری کی مدد سے یہ گودام لے رکھا تھا، ان کا گروہ بین الصوبائی ہے جو کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے کھالیں حاصل کرکے کراچی لاتا ہے اور یہاں سے کھالیں چین برآمد کردی جاتی ہیں۔

افغان باشندے عبدالرحیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجا ب کے مختلف شہروں سے لائی گئی ہیں یہ جانور وہاں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کردیا گیا تھا بعدازاں کھالیں چین بھیجنے کے لیے کراچی لائی گئی ہیں۔

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ ملک گیر گینگ ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں سے کھالیں اکٹھی کرکے یہاں لاتا ہے تاہم یہ گینگ مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ کراچی کے پوش علاقوں میں واقع ہوٹلوں پر بھی گوشت سپلائی کرتا ہے ان 200 بوروں میں کم از کم 800 کھالیں موجود ہیں۔

The post کراچی میں گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

اسمارٹ فون کی روشنی سے کینسر کا خطرہ دگنا

Hits: 0

اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس سے نکلنے والی نیلی روشنی (بلیو لائٹ) سے کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔

عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے اسمارٹ فونز اور ایل ای ڈیز سے نکلنے والی نیلی روشنی کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بلیو لائٹس نہ صرف بریسٹ کینسر کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے مثانے (پروسٹیٹ) کے کینسر کا خطرہ دُگنا ہوجاتا ہے۔

بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے 11 خطوں کے 4 ہزار افراد پر تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گھروں کے اندر اور باہر ایل ای ڈی سے نکلنے والی نیلی روشنی کینسر جیسے جان لیوا مرض کو بڑھانے کا بڑا ذریعہ ہیں۔

تحقیق کے مطابق الیکٹرانکس ڈیوائسز سے نکلنے والی شعاعیں انسانی جسم میں موجود گھڑی پر اثر انداز ہوتی ہیں بالخصوص ایسے افراد جو لمبی نیند کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔ یہ اُن ہارمونز کو نشانہ بناتی ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ یہ شعاعیں گھر اور اسٹریٹ لائٹس میں استعمال ہونے والی ایل ای ڈی لائٹ سے بھی نکلتی ہیں۔

The post اسمارٹ فون کی روشنی سے کینسر کا خطرہ دگنا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ مسلمان شہید

Hits: 0

کوئٹہ میں آئے دن شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومتِ پاکستان کے قائم کئے گئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیجانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کیمطابق گذشتہ پانچ برسوں میں کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کے 509 افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔

کوئٹہ میں دہشتگردوں‌ کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ مسلمان شہید ہوگئے۔ ہفتے کی صبح کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر دہشتگردوں نے الیکڑک ورکس کی دوکان پر بیٹھے دو شیعہ مسلمانوں جعفر علی اور محمد علی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعفر علی معمول کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر واقع اپنی الیکڑک ورکس کی دوکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے جعفر علی اور ان کے شاگرد محمد علی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ یاد رہے کوئٹہ میں آئے دن شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومتِ پاکستان کے قائم کئے گئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں میں کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کے 509 افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔

The post کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ مسلمان شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

اسلام آباد پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار

Hits: 0

تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف
چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

The post اسلام آباد پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico