Categories : The Latest

امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک

Hits: 0

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک طالب علم اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سی این این کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا، جس میں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اورتین ہیلی کاپٹرزنے اسکول کوگھیرلیا اورمقابلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کوگرفتارکرلیا۔ امدادی اداروں نے وہاں پہنچ کر فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے چھوٹی عمرمیں ہی بڑے بڑے خواب تھے، سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی، اس کی دو چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے جب کہ اسے 9 جون کو کراچی پہنچ جانا تھا۔

دوسری جانب سبیکا کی میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے جیسا کہ اوپر تصویر میں نظر آرہا ہے۔

اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں خدا خیر کرے۔

حملہ آور کی شناخت، اسکول کا طالب علم نکلا

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔

پولیس کے مطابق 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام دمتری پاگورٹز ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ اسی اسکو

The post امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی

Hits: 8

اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

فلسطین میں حالیہ قتل و غارت پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک صدر رجب اردگان کی زیرِ صدارت ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدرکے انتہائی اہم معاملے پراجلاس بلانے کاعمل قابل ستائش اور 29 ویں عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد خوش آئند ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظرمیں کیے، سفارتخانہ منتقلی مجرمانہ قدم، اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم اُمہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے۔ سفارتخانہ منتقلی القدس کے فلسطین کے دارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی، امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ کی پٹی پرغیر مسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی سمیت پوری مسلم اُمہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیےعالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تحقیقاتی کمیٹی اسرائیلی مظالم پر حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے۔

The post بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ہوائی میں آتش فشاں لاوا رہائشی علاقے میں داخل

Hits: 0

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ زہریلی گیس کے اخراج بھی شروع ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی میں 4 مئی کو پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ لاوے کے ساتھ ساتھ اب زہریلی گیس کا اخراج بھی شروع ہوگیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آتش فشاں سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

لاوے کی زد میں آنے والے رہائشی علاقوں کو پہلے ہی خالی کرایا جاچکا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا سامنا ہے۔ کئی افراد نے اپنے گھر چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومت نے زبردستی گھر خالی کروالیے تھے جس کے باعث لاوے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے اور زہریلی گیس کے اخراج کا مطالعہ کرنے والی اقوام متحدہ کی جیولوجیکل ٹیم بھی ہوائی میں موجود ہے۔ آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑ سے متصل سڑکوں پر دراڑیں پڑگئی جس سے زہریلی گیس کا اخراج جاری ہے جب کہ لاوا بھی نکل رہا ہے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ لاوا بہنے کے خاتمے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ہوائی امریکا کی 50 ویں ریاست ہے اور بحرالکاہل کے وسط میں واقع ہے۔ اس علاقے میں آتش فشانوں کی کڑی موجود ہے جن میں سے اماؤنا لوا متحرک بھی ہے۔

The post ہوائی میں آتش فشاں لاوا رہائشی علاقے میں داخل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کرتباہ، 104 افراد سوار

Hits: 0

کیوبا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 104 افراد سوار تھے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہر ہوانا کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی اور کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھرلیا ہے جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایئرپورٹ کے نزدیک زمین پر آگ کا ایک بڑا گولا دیکھا جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

The post کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کرتباہ، 104 افراد سوار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

سانحہ نشترپارک سمیت 13 مقدمات فوجی عدالت منتقل

Hits: 0

سندھ کی انسدادِدہشت گردی عدالتوں میں کئی برس سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات کو اب فوجی عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے مقدمات میں کراچی کے 7 اور سکھر کے 6 مقدمات ہیں جن میں سانحہ نشتر پارک، انسداد پولیو ورکر ٹیم پر حملہ، سچل بم دھماکا اور دیگر قتل کے مقدمات شامل ہیں۔

فوجی عدالت منتقل کئے گئے مقدمات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکرِ جھنگوی سمیت ہائی پروفائل دہشت گرد امین عرف معاویہ، ممتاز عرف فرعون، امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے اسحاق بوبی کے خلاف 3 مقدمات اور دیگر 15 سے زائد دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
مقدمات کے حوالے سے انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں کو مقدمات کی فہرست بھی موصول ہوگئی ہے جب کہ جج ایڈوکیٹ جنرل برانچ نے ملزمان کی تحویل اور مقدمات کی فائل کے لئے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے۔

The post سانحہ نشترپارک سمیت 13 مقدمات فوجی عدالت منتقل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

یورپی کمیشن نے ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندی سے بچالیا

Hits: 0

ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے یورپی کمیشن کے خصوصی ضابطے کو آج بحال کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے علیحدگی کے بعد ایران میں معاشی سرگرمیاں انجام دینے والی کمپنیوں پر سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے ردعمل میں یورپی کمیشن نے آج خصوصی قانون Blocking Statute کو فعال کردیا ہے۔ جس کے بعد کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے نفاذ کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے خصوصی ضابطے (Blocking Statute) کو 18 مئی سے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی قانون کے فعال ہونے کے بعد ایران میں کاروبار کرنے والے یورپی اداروں کے لیے امریکی پابندیوں پر عمل کرنا ضروری نہیں رہے گا۔

ژاں کلود ینکر نے مزید کہا کہ ہم پُر امید ہے کہ ایران اپنے لیے اقتصادی فوائد کے حصول کی خاطر جوہری ڈیل پر بدستور عمل درآمد جاری رکھے گا۔ اس قانون کو پھر سے فعال بنانے کا بنیادی مقصد 2015 کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔

The post یورپی کمیشن نے ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندی سے بچالیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

Hits: 0

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

سی این این کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچے بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے جیسا کہ اوپر تصویر میں نظر آرہا ہے۔

اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں خدا خیر کرے۔

The post ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مصر کا اہلِ غزہ کے لیے رفح کی سرحد پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان

Hits: 0

مصر کی حکومت نے اہلِ غزہ کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھنے والی سرحدی گزر گاہ رفح بارڈر پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحدی گزر گاہ کو ماہ مضان میں کھلے رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ایجنسیوں کو مہینہ بھر بلا تعطل لوگوں کی آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں صدر السیسی نے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو پورے رمضان رفح بارڈر کھولے رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس امر کویقینی بنانے کا کہا ہے کہ ہمارے غزہ کے بھائیوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ رفح وہ واحد بارڈر ہے جہاں اسرائیلی فوج کا ناکہ نہیں ہے اور یہی گزر گاہ محصور غزہ کا باقی دنیا سے رابطے کا اکلوتا دروازہ ہے، غزہ کی پٹی میں قریبا 20 لاکھ فلسطینی آباد ہیں جو رفع گزر گاہ کا استعمال کرکے مصر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یہیں انہیں صحت کی سہولیات میسر آتی ہیں۔

The post مصر کا اہلِ غزہ کے لیے رفح کی سرحد پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ملائیشیامیں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیاء ضبط

Hits: 0

ملائیشیا پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپے کے دوران ملنے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے گزشتہ شب سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر، دفتر اور ان کی دیگر املاک پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے غیر ملکی کرنسیوں سے بھرے ہوئے صندوق، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں جنہیں سربمہر کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کا عمل بھی جاری ہے۔

سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر 7 سو ملین ڈالر کی رقم کی خُرد برد کا الزام ہے۔ کرپشن کے الزامات کے باعث وہ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے الیکشن میں کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی تھی اور دوسری جانب انور ابرہیم کو رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیاء کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ قیمتی اشیاء کے استعمال کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے دور حکومت میں اصراف کے باعث تنقید کا سامنا کرتے آئے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم کی جائیداد سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔

The post ملائیشیامیں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیاء ضبط appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مریخ پر بھیجے گئے سب سے چھوٹے سیٹلائٹ سے زمین کی پہلی تصویر موصول

Hits: 0

ناسا نے کچھ ماہ قبل انسانی تاریخ کے مختصر ترین بین السیاراتی (انٹرپلانیٹری) سیٹلائٹس کا اعلان کیا تھا اور ان میں سے ایک سیٹلائٹ نے سیارہ زمین اور چاند کی اولین تصویر بھیجی ہے جو 620,000 میل (10 لاکھ کلومیٹر) کے فاصلے سے لی گئی ہے۔

اس نینو سیٹلائیٹ کا نام مارس کیوب سیٹ مارکو عرف وال ای رکھا گیا ہے۔ اس کی لی گئی یادگار تصویر میں ہمارا نیلگوں سیارہ ایک خوبصورت نیلے نقطے کی مانند دکھائی دے رہا ہے جسے مشہور ماہرِ فلکیات کارل ساگان کے اس مشہور جملے کی بنا پر ’ہلکا نیلا نقطہ‘ (پیل بلیو ڈاٹ) قرار دیا گیا ہے جس کا ذکر انہوں نے اپنی مشہور کتاب اور دستاویزی فلم کوسموس میں کیا تھا۔

تصویر میں ہمارا چاند مدھم سفید نقطے اور زمین ایک نیلے مدھم دھبے کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں نینوسیٹلائٹس 5 مئی کو مریخ کی جانب روانہ کیے گئے تھے جو مریخ پر ناسا کی جانب بھیجے جانے والے انسائٹ مشن کا حصہ ہیں۔ ان دونوں سیٹلائٹ کی جسامت ایک بریف کیس جتنی ہے جو نومبر میں مریخ پر پہنچیں گی جبکہ ان پر جدید ترین تجرباتی آلات رکھے گئے ہیں۔ دونوں کے نام مارکو اے اور مارکو بی رکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل وائیجر اول نامی خلائی جہاز نے 1990 میں تقریباً پونے چار ارب میل کے فاصلے سے سیارہ زمین کی ایک تصویر لی تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔ اس تصویر میں زمین نیلے نقطے کی طرح دکھائی دے رہی تھی۔

ناسا کے چیف انجینئر اینڈی کلیش کے مطابق انسانی تاریخ میں اب تک کوئی نینو سیٹلائٹ اتنی دور نہیں گیا۔ اس وقت دونوں سیٹلائٹ بہترین حالت میں اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہیں۔ مارکو بی کو وال ای اور مارکو اے جسے ایوا کا نام بھی دیا گیا ہے۔ جب بڑا خلائی جہاز مریخ پر اترے گا تو یہ دونوں سیٹلائٹ اس پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔

The post مریخ پر بھیجے گئے سب سے چھوٹے سیٹلائٹ سے زمین کی پہلی تصویر موصول appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico