Categories : The Latest

لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میزبان ٹیم کو دباؤ کا شکار کریں گے، محمد عامر پیس اور سوئنگ کے امتزاج سے بیٹسمینوں کیلیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں،آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اضافی پیسر کھلانے کا مسئلہ حل کردیا ہے جب کہ شاداب خان کا ٹرن اور کنٹرول کار آمد ہتھیار ثابت ہوگا۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ امام الحق نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیل کر اپنی اہلیت ثابت کردی، بابر اعظم بھی ٹیسٹ فارم میں بحالی کی جانب گامزن ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق بڑے میچز کے کھلاڑی ہیں، دونوں متعدد بار اپنی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں وہ جدید کرکٹ کے حربے سیکھ رہے ہیں، میزبانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

The post لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے کا خطرہ

رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں رعشے کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اس سے فوری موت واقع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں رمضان کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام دانش نے ترکی میں ہونے والی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کے مضر اثرات نہایت خطرناک ہوتے ہیں، بلڈ پریشر کے اچانک بڑھنے کی وجہ سے دل کے دورے کا بھی احتمال رہتا ہے جو فوری موت کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاؤ اسپتال سے تعلق رکھنے والے ماہر غذائیت کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے جو یقیناً سگریٹ سے پوری نہیں ہوسکتی بلکہ سگریٹ نوشی نقصان دہ ضرور ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ تمباکو نوشی سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن بھی مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس میں ’’کلوٹنگ‘‘ (تھکے بننے کا عمل) کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

اسی طرح رمضان میں تلی ہوئی اشیاء کے استعمال کے باعث شریانوں میں چکنائی کے جمع ہو جانے کا خدشہ رہتا ہے اور پکوڑوں، سموسوں کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے خون میں کلوٹنگ کا عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور رگ پھٹ سکتی ہے اور یہ عمل فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسے موذی اثرات سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کر دینا چاہیے اور رمضان ترک سگریٹ نوشی کا شان دار موقع فراہم کرتا ہے۔

رمضان کے مہینے میں روزہ دار 12 سے 15 گھنٹے تک کا روزہ رکھتے ہیں اور اس دوران سگریٹ نوشی سے بھی پرہیز کرتے ہیں اس لیے اگر چاہیئں تو سگریٹ نوشی کے شوقین افراد تھوڑی محنت کر کے اس عادت سے کلی طور پر جان بھی چھڑا سکتے ہیں۔

The post افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے کا خطرہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ہلدی بے شمارخوبیوں کا حامل ایک اہم مصالحہ

پاکستان میں مقبول ترین مصالحہ ’ہلدی‘ قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہے جو کہ خراشوں، زخموں اور جلنے وغیرہ کے لیے مفید ہے، یہ ایک فوری مرہم کا کام کرتی ہے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور زخم پر لگانے کی صورت میں نئے خلیات کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔

چھوت کی بیماریوں سے تحفظ
طاقت ور اینٹی بایوٹک ہونے کے ساتھ ساتھ ہلدی چھوت کی بیماریاں جیسے ’ای کولی‘ کی بھی روک تھام کرتی ہے۔ یہ بیکٹیریا عام طور پر صحت مند انسانوں اور جانوروں کے اندر پایا جاتا ہے تاہم آلودہ پانی یا گائے کے کچے پکے گوشت کے ذریعے جسم میں داخل ہونے پر شدید انفیکشن، معدے کے درد، الٹیوں، خونی ہیضے اور آنتوں کی اکڑن کا باعث بنتا ہے۔

جگر کی صفائی
ہم روزمرہ کی زندگی میں زیادہ خوراک کھا لیتے ہیں عام طور پر یہ خوراک کھلی فضا، زہریلے مواد، کیمیکلز، کیڑے مار ادویہ، آلودہ پانی، بھاری دھاتوں کی وجہ سے مضر صحت ہوجاتی ہیں۔ یہ زہر ہمارے جگر، گردوں، لمفی نظام اور خاص طور پر شمحی بافتوں (فیٹ ٹشوز) میں جمع ہو جاتے ہیں۔

ان زہریلے مواد کا انبار کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور غذائیت کو ہضم کرنے میں مزاحمت کرتا ہے۔ یہ مواد ہمارے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی کم کرتے ہیں جس سے ایک تیزابی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور ہم امراض کا آسان نشانہ بن جاتے ہیں۔ ہلدی کا استعمال ان زہریلے اثرات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گندا انبار کم کرکے جگر کو ٹھیک رکھتا ہے۔

سوجن میں کمی
ہلدی کا روزانہ استعمال جسم میں سوجن قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی زرد رنگت میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرتے اور علامات کا خاتمہ کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہلدی کا موزانہ مختلف ادویہ جیسے موٹرین، بروفین (آئی بپروفین) اور اسپرین سے کیا جاسکتا ہے۔ ظاہر ہے اس میں قدرتی خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں اور دواؤں کی طرح زہر یا سائیڈ افیکٹس نہیں ہوتے۔

مضر صحت کولیسٹرول کی روک تھام
ہلدی سادہ چیز ہے مگر وہ بلڈ شوگر کی سطح متوازن رکھنے، دن بھر میں توانائی کی شرح کو برقرار رکھنے اور بہتر مزاج پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہماری جدید غذائیں، چاہے کتنی ہی ذائقہ دار کیوں نہ ہوں، نقصان دہ چربی اور کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہمارے لیے ٹھیک نہیں۔ کولیسٹرول کی دو اقسام ہیں: ایل ڈی ایل (لو ڈینسیٹی لیپو پروٹین) یعنی ‘مضر صحت کولیسٹرول’ اور ایچ ڈی ایل (ہائی ڈینسیٹی لیپو پروٹین) یعنی ‘اچھا کولیسٹرول’. خراب چربی برے کولیسٹرول پر مشتمل ہوتی ہے۔

کولیسٹرول کے مرض کی صورت میں اکثر اینٹی کولیسٹرول ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ ہلدی زہر سے پاک ہربل حل ہے جو کولیسٹرول کی سطح تیزی سے کم کرنے، زیادہ مؤثر اور طویل المیعاد بنیادوں پر شریانوں کی اکڑن یا بلاک ہونے سمیت امراض قلب کی روک تھام کرتی ہے۔

ہلدی استعمال کرنے کا ایک طریقہ
ہلدی استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ تازہ سبزیوں مثلاً کٹی ہوئی شکر قندی، گوبھی، مٹر، پالک کو زیتون کے تیل اور ہلدی کے ساتھ ملالیں۔ پھر انہیں 400 ڈگری پر پکا لیں۔ بعد ازاں انہیں آپس میں ملالیں اور بس۔ آپ اسے شام میں منہ چلانے یا سائیڈ ڈش کے طور پر رکھ سکتے ہیں اور اگر دل چاہے تو رات کا کھانا بنالیں۔ آپ چاہیں تو سبزیوں کو تل کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ہلدی کی چائے
ایک کپ پانی ابالیں اور پھر اس میں آدھہ چمچہ ہلدی ملائیں۔ اب اسے 10 منٹ تک پکنے دیں اور پینے سے قبل چھان لیں۔ اس میں اپنی پسند کی مٹھاس بھی آپ شامل کرسکتے ہیں۔

جلد پر لگائیں
ہلدی کو جب جلد پر لگایا جاتا ہے تو یہ سوجن اور خارش میں کمی لاتی ہے۔ کچھ مقدار میں ہلدی کو کسی بھی ٹھنڈی خاصیت والے تیل (ناریل کے تیل، بادام، کیسٹر اور تلوں کے تیل میں ملائیں) اور پھر جلد پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد اسے دھو لیں۔ یہ عارضی طور پر آپ کی جلد پر دھبہ ڈال دے گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی جگہ لگائیں جو آسانی سے ڈھکی جاسکیں۔ کچھ دیر کے لیے جلد کے زرد ہونے پر فکرمند نہ ہوں۔

The post ہلدی بے شمارخوبیوں کا حامل ایک اہم مصالحہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

انسٹاگرام نے بھی ’’خاموش‘‘ کا بٹن متعارف کرادیا

سوشل میڈیا ایپ ’’انسٹاگرام‘‘ نے ایک عدد ’’میوٹ بٹن‘‘ کا اضافہ کردیا ہے جس کے ذریعے آپ پوسٹوں کی بھرمار کرنے والے دوست کو بتائے بغیر اسے خاموش کرسکتے ہیں۔

فیس بک کے اسنوز بٹن کی طرح یہ ایک ایسا آپشن ہے جسے ایکٹیو کرنے کے بعد آپ اندھا دھند پوسٹ کرنے والے دوستوں کی پوسٹ سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عین یہی آپشن ٹویٹر پر بھی موجود ہے اور فیس بک میں اسنوز بٹن کے نام سے مشہور ہے۔

ایک عرصے سے انسٹاگرام پر اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور اس آپشن سے پہلے واحد حل یہی رہ گیا تھا کہ اس شخص کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا جائے۔ انسٹا گرام نے کہا ہے کہ فی الحال آئی او ایس پر چند صارفین کےلیے یہ آپشن پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی یہ تمام صارفین کےلیے بھی دستیاب ہوگا۔

میوٹ بٹن دبانے کےبعد آپ اس شخص کے پروفائل صفحے پر جاکر اس کی پوسٹ دیکھ سکیں گے اور آپ کو ٹٰیگ کی گئی پوسٹس کے نوٹیفکیشن دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ جب چاہیں آپ ان میوٹ کرکے دوبارہ اس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے۔

کسی کو بھی میوٹ کرنے کے لیے پوسٹ کے کنارے پر موجود مینیو بٹن سے میوٹ کا انتخاب کرکے پوسٹس کو روکا جاسکتا ہے اور دوسرے صارف کو اس کی کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ اس طرح نہ صرف تصاویر کو روکا جاسکتا ہے بلکہ ’میوٹ پوسٹس اینڈ اسٹوریز‘ بٹن دبا کر آپ انسٹا گرام کی اسٹوریز اور پوسٹس کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔

The post انسٹاگرام نے بھی ’’خاموش‘‘ کا بٹن متعارف کرادیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

اب صرف ایک کلک سے فیس بک سے واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر کیجیے

فیس بک ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک کے مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کیا جا سکے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ ایک نیا فیچر ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک صارفین اپنے پسندیدہ مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔ تاہم ابھی تک اس فیچر کے متعارف کرانی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ایک اہم ویب سائیٹ نے دعوی کیا ہے کہ فیس بک کسی مواد کے شیئر کے آپشن میں ایک نئے فیچر Send to whatsApp کا اضافہ کررہی ہے۔ جسے منتخب کرتے ہی فیس بک کا مواد واٹس ایپ میں انفرادی یا گروپس اکاؤنٹس میں شیئر ہو جائے گا۔ اس فیچر کی مدد سے ویڈیوز، تصاویر اور تحریریں شیئر کی جا سکیں گی۔

اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کسی بھی پوسٹ پر جا کر شیئر پر کلک کریں گے تو تین آپشنز Share now, Write post اور Send to whatsApp سامنے آتے ہیں جیسے ہی صارف ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ آپشن کا انتخاب کریں گے تو ایک لنک سامنے آجاتا ہے جسے واٹس ایپ پر بھیجا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل فیس بک سے واٹس ویڈیوز اور تصاویر یا پوسٹ کو براہ راست شیئر نہیں کرایا جا سکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مواد کو پہلے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوتا تھا اس کے بعد واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا تھا تاہم اب براہ راست صرف ایک کلک سے فیس بک مواد کو واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے گا۔

The post اب صرف ایک کلک سے فیس بک سے واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر کیجیے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پی ٹی آئی اجلاس؛ شاہ محمود اورجہانگیرترین میں سخت جملوں کا تبادلہ

تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے دو سینئر ترین ارکان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔

شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینئر ارکان میں جھڑپ پر عمران خان نے مداخلت کی اور انہوں نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔

معاملا رفع دفع ہونے کے بعد اجلاس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی گئی اور تنظیموں امور سمیت الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

The post پی ٹی آئی اجلاس؛ شاہ محمود اورجہانگیرترین میں سخت جملوں کا تبادلہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پاکستان واحد ملک جہاں کوئی قومی صحت پالیسی ہی نہیں

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عوام کیلیے قومی صحت پالیسی 10سال سے مرتب کی جاسکی اور نہ نیشنل فارمیسی پالیسی کا اعلان کیا جا سکا اس طر ح ہمارا ملک بغیرقومی صحت پالیسی کے کام کررہا ہے،پالیسی میں عوام کی صحت سے متعلق فیصلے کیے جاتے ہیں جبکہ مختلف وائرس اور امراض سے بچاؤ کیلیے نیشنل گائیڈ لائن بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

عوام کوصحت مند معاشرے کے قیام کے لیے مختلف منصوبوں اوران کے فوائد سے عوام کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے لیکن قومی اسمبلی کے پارلیمان میں 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد( ڈیلوشن) سندھ صوبے کو وفاق کے ادارے جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے اطفال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کو دے دیا گیا جبکہ وفاق نے اپنے پاس دواؤں کی قیمتوں کا تعین، دواؤں کی رجسٹریشن ولائسنسنگ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ،نیشنل فارمیسی، ہومیو ،ایلوپیتھی اور اطباء کونسل سمیت ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹلؒ کونسل،پبلک ہیلتھ، نینشل ایڈز، ملیریا پروگرامز، نیشنل ٹی بی پروگرام سمیت حفاظتی ٹیکے پروگرام بھی اپنے ماتحت کررکھے ہیں جو عالمی اداروں کے اشتراک سے ملک میں کام کررہے ہیں۔

نیشنل وزرات ہیلتھ ریگولیشن سروسزکی ذمہ داری تھی کہ وہ ہر سال قومی صحت پالیسی مرتب کرے اور عوام کو آگاہ کرے اسی طرح ملک نیشنل فارما پالیسی کے بغیر کام کررہا ہے اس کا کام دواؤں سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ10سال سے قومی صحت پالیسی بنائی گئی اور نہ ہی دواؤں سے متعلق کسی پالیسی کا اعلان کیا جا سکا۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے صحت پالیسی خود بنائیں۔

The post پاکستان واحد ملک جہاں کوئی قومی صحت پالیسی ہی نہیں appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے کا خطرہ

رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں رعشے کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اس سے فوری موت واقع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں رمضان کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام دانش نے ترکی میں ہونے والی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کے مضر اثرات نہایت خطرناک ہوتے ہیں، بلڈ پریشر کے اچانک بڑھنے کی وجہ سے دل کے دورے کا بھی احتمال رہتا ہے جو فوری موت کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاؤ اسپتال سے تعلق رکھنے والے ماہر غذائیت کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے جو یقیناً سگریٹ سے پوری نہیں ہوسکتی بلکہ سگریٹ نوشی نقصان دہ ضرور ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ تمباکو نوشی سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن بھی مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس میں ’’کلوٹنگ‘‘ (تھکے بننے کا عمل) کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

اسی طرح رمضان میں تلی ہوئی اشیاء کے استعمال کے باعث شریانوں میں چکنائی کے جمع ہو جانے کا خدشہ رہتا ہے اور پکوڑوں، سموسوں کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے خون میں کلوٹنگ کا عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور رگ پھٹ سکتی ہے اور یہ عمل فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسے موذی اثرات سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کر دینا چاہیے اور رمضان ترک سگریٹ نوشی کا شان دار موقع فراہم کرتا ہے۔

رمضان کے مہینے میں روزہ دار 12 سے 15 گھنٹے تک کا روزہ رکھتے ہیں اور اس دوران سگریٹ نوشی سے بھی پرہیز کرتے ہیں اس لیے اگر چاہیئں تو سگریٹ نوشی کے شوقین افراد تھوڑی محنت کر کے اس عادت سے کلی طور پر جان بھی چھڑا سکتے ہیں۔

The post افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی سے دل کے دورے کا خطرہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مساجد پر حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں فرانسيسی شہری کو 6 سال قید

يوکرائن کی ايک عدالت نے ايک فرانسيسی شہری کو مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی سیکیورٹی فورسز نے گریگوری ایم نامی فرانسیسی شہری کو 2016 میں پولینڈ کی سرحد سے متصل علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت گریگوری ایم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

عدالت میں دوران سماعت يوکرائن کی خفيہ ايجنسی ایس بی یو نے موقف اختیار کیا تھا کہ گریگوری کا تعلق انتہا پسند عیسائی نظریات کے حامل گروپ سے ہے اور وہ 2016 میں فرانس میں کھیلی گئی یورپی فٹ بال چيمپئن شپ کے دوران مساجد اور يہودی عبادت گاہوں پر کم از کم 15 حملے کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

The post مساجد پر حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں فرانسيسی شہری کو 6 سال قید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

جینا ہاسپل نے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

جینا ہاسپل نے امریکا کے خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے خفیہ ادارے سینٹرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک پُر وقار تقریب میں 61 سالہ جینا ہاسپل نے اپنے منصب کا حلف اُٹھالیا۔ موجودہ وزیر خارجہ اور سابق ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومپیو نے پہلی خاتون ڈائریکٹر سے حلف لیا۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

’سی آئی اے‘ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی جینا ہاسپل نے اپنی تقرری پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کا عہد کیا۔ جینا ہاسپل اس سے قبل اسی ادارے میں نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں اور انہوں نے مائیک پومپیو کی جگہ بطور ’سی آئی اے‘ ڈائریکٹر منصب سنبھالا ہے جب کہ مائیک پومپیو اس وقت وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جینا ایک مضبوط اعصاب رکھنے والی خاتون ہیں اور جب امریکا کے دفاع کی بات آئے گی تو ہاسپل کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی اور ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی جیسا کہ انہوں نے بطور نائب ڈائریکٹر سی آئی اے اپنی خدمات پیش کیں۔

واضح رہے کہ پہلی خاتون ڈائریکٹر سی آئی اے جینا ہاسپل کی تقرری 18 مئی کو کی گئی تھی جس کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں جینا ہاسپل کے حق میں 54 ووٹ جب کہ ان کے خلاف 45 ووٹ پڑے تھے۔

The post جینا ہاسپل نے سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico