Categories : The Latest

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

Hits: 0

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا میں شاہد احمد اور عاقب مشتاق خان شامل ہیں۔
شہادتوں کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جنہں روکنے کے لئے تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی قابض فورسز نے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ وادی کے مخلتف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور خوااتین کو حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی حکام نے مزید نفری کو طلب کرلیا اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

The post بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

جرمن فٹبالر نے میچ کے دوران رزق کی عزت کی بہترین مثال قائم کردی

Hits: 0

جرمنی کے مشہور مسلمان فٹبالر نے میچ کے دوران رزق کی عزت کی بہترین مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نژاد جرمن فٹ بالر مسعود اوزیل نے میچ کے دوران رزق کی حرمت کی قابل تقلید مثال قائم کردی۔ یہ واقعہ برطانیہ میں ہونے والی یورپا لیگ میں آرسنل اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ آرسنل کی نمائندگی کرنے والے مسعود اوزیل پر مخالف کلب کے تماشائی نے ڈبل روٹی کو ٹکرا پھینکا۔

مسعود ٹھٹک کر رک گئے۔ پھر وہ آگے بڑھے انہوں نے روٹی کے ٹکرے کو اٹھایا، اسے چوما، ماتھے سے لگایا اور پھر احتراما میدان سے باہر کونے میں رکھ دیا۔
پہلے تو تماشائیوں کو سمجھ نہ آیا کہ مسعود نے ایسا کیوں کیا۔ لیکن بعد میں وضاحت ہوئی کہ مسعود نے اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ عمل کیا ہے کیونکہ دین اسلام میں رزق کی بہت اہمیت ہے اور اس کے ضیاع کو گناہ قرار دیا گیا ہے۔

مسعود کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور ان کے اس عمل کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ آرسنل اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل ایک ایک سے برابر ہوگیا۔

مسعود اوزیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ سے پہلے قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ جرمن میڈیا کو ایک انٹرویو میں مسعود اوزیل نے کہا تھا کہ وہ میدان میں اترنے سے پہلے ہمیشہ تلاوت کرتے اور دعا مانگتے ہیں، اس دوران ان کے ساتھی بھی ان سے بات نہیں کرسکتے۔ وہ رمضان کے روزے بھی رکھتے ہیں اور 2016 میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

The post جرمن فٹبالر نے میچ کے دوران رزق کی عزت کی بہترین مثال قائم کردی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

Hits: 1

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سرحد کے قریب فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2 فلسطینی اسرائیل میں داخل ہوئے اور اسرائیلی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔ ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ مبینہ طور پر غزہ سرحد عبور کرتے ہوئے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کوگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پرمنتقل کر دیا۔ جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ غرب اردن کے دوسرے شمالی شہر نابلس میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی روابط کو بحال کریں۔

The post اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، مزید 3 فلسطینی شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

افغانستان میں 4 دھماکے، طلبا اور صحافیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

Hits: 5

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندھارکے ضلع دامان میں 4 بم دھماکوں میں طالبعلموں اور صحافیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور110 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ مطابق صوبے قند ھارمیں خودکش حملہ آورنے غیرملکی فورسزکی گاڑی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 شہری جاں بحق اور40 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے صوبے کے ضلع دامان میں خود کو غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

اس حملے میں دامان میں واقع ایک مدرسے کے11طالب علم بھی شہید ہوئے تاہم اس حملے سے متعلق ابھی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں2 بم دھماکوں میں متعدد صحافیوں سمیت 29 افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔ پیر کی صبح افغان دارالحکومت کے علاقے ششدرک میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے دفترکے قریب خودکودھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں موقع پرموجودریسکیو اہلکاروں اورصحافیوں کونشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں حملوں میں کم از کم29 افراد جاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ان اموات میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ جاں بحق افرادمیں ان کامقامی فوٹوگرافرشاہ مرائی بھی شامل ہے جو دھماکوں کے وقت موقع پرموجودتھا۔ اس کے علاوہ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اس واقعے میں دیگر دو صحافی بھی زخمی ہوئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دوسرا دھماکا بھی خودکش تھا یا نہیں لیکن ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند گروپ داعش نے قبول کی ہے۔

دریں اثنا افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بحسود ضلع کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جاں بحق جبکہ ضلع کے ڈپٹی گورنر اور دیگر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اس وقت ہوا جب ضلع گورنرکے کمپاؤنڈکے قریب گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی۔

صوبائی گورنر آیت اللہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میںتین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک طالبان سمیت کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان وزارتِ صحت کے ترجمان واحد مجروح نے کہا کہ دھماکوں کے کئی شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی طرف سے کابل میں 2خود کش حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قیمتی جانوں کے ضیاع پرغمزدہ ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جن کے عزیز و اقارب ان حملوں میں جاں بحق ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے، ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بہادر افغان عوام کے عزم کو ایسے بزدلانہ حملوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 22 اپریل کو کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 119 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 12 اپریل 2018 کو افغان صوبہ غزنی میں ضلعی حکومت کے کمپاؤنڈ پر طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ضلعی گورنر اور پولیس اہلکاروں سمیت سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو افغان حکام نے ملک کے شمالی علاقے میں طالبان کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملے میں 20 شرپسندوں کے ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

The post افغانستان میں 4 دھماکے، طلبا اور صحافیوں سمیت 50 افراد جاں بحق appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

سوئیڈن کی شہزادی کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

Hits: 11

سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا کو ایک تقریب کے دوران فرانسیسی فوٹوگرافر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانےکا انکشاف ہواہے۔

ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کی جانب سے انجلینا جولی سمیت ہالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعددنیا بھر کی خواتین جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سامنے لا رہی ہیں۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا کو بھی فرانسیسی فوٹوگرافر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سوئیڈن کی شہزادی کو جنسی ہراساں کیے جانے کا واقعہ 2006 میں اکیڈمی تقریب کے دوران ہواتھا تاہم سامنے اب لایا گیا ہے۔

سوئیڈش میڈیا کے مطابق فرانسیسی فوٹوگرافر جین کلاؤٹ آرنلٹ نےتقریب کےدوران شہزادی کےساتھ شرمناک اندازاپنایا۔ جب کہ تقریب میں موجود 3 افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریب میں فوٹوگرافر کو شہزادی کو چھوتے ہوئے دیکھا تھاجب کہ وہاں موجود ایک شخص نے آرنلٹ کا ہاتھ شہزادی پر سےزبردستی ہٹایا۔یاد رہے کہ شہزادی کو چھونے والے شخص پر 18 مزید خواتین جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگاچکی ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی فوٹوگرافر کے وکیل نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے فوٹوگرافر کی ساکھ کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

سوئیڈن کے شاہی خاندان نے ابھی تک اس خبر پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شاہی خاندان خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے قائم سوشل میڈیا مہم’می ٹو‘کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادی کومبینہ طور پرجنسی ہراساں کرنیوالےفوٹوگرافرکی اہلیہ نوبیل اکیڈمی کی رکن ہے۔

The post سوئیڈن کی شہزادی کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی

Hits: 10

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش کو ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو چھڑانے کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ روسی ویب سائیٹ کے مطابق واشنگٹن نے ڈاکٹر شکیل کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست بھی کی جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے مطالبات میں سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ سرفہرست تھا۔

روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور کی جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاہم پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا، سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مقامی مخبر نے اس منصوبہ کے بارے میں آئی ایس آئی کو آگاہ کردیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں مدد کی تھی اور سی آئی اے کے ایما پر اسامہ بن لادن کے خون کا نمونہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

The post آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا وائٹ ہاؤس سے غائب

Hits: 0

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا۔ اس پودے کو فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس کے باغ میں لگایا تھا۔

یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اُس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے، فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں اُن باتوں کی یاد دلائے گا جو دونوں ممالک کو یکجا رکھے ہوئے ہیں۔ پودا امریکا اور فرانس کے صدور نے مل کر وائٹ ہاؤس کے لان میں لگایاتھا. چار روز بعد پودا اپنی جگہ سے غائب ہے۔

The post فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا وائٹ ہاؤس سے غائب appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

خالصتان تحریک: بھارت سے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

Hits: 0

خالصتان تحریک نے بھارت سے آزادی کے لیے 2020ء میں ریفرنڈم کا اعلان کر دیا۔ نیویارک کے مین ہیٹن میں ہزاروں سکھوں کی ریلی، بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔

سکھوں نے بھارت سے آزادی اور الگ وطن کے قیام کے لیے 2020ء میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں خالصتان تحریک کی جانب سے آزادی ریفرنڈم کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں سکھ کمیونٹی کے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلی میں نعروں اور بینرز کی مدد سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے پردہ اٹھایا گیا۔

ریلی کے شرکا نے خالصتان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھ نوجوانوں کو گرفتار کر کے غائب کیا جا رہا ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

The post خالصتان تحریک: بھارت سے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مشکلات میں گھرا ہوا ہوں، سزا ہو گئی تو آپ نے گھبرانا نہیں: نواز شریف

Hits: 4

نواز شریف کا کہنا ہے میں مشکلات میں گھرا ہوا ہوں، ہو سکتا ہے مجھے سزا ہو جائے، سزا ہو گئی تو آپ نے گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا کیا نیا پاکستان منافقت سے بنتا ہے ؟ سینیٹ میں جوا ہوا اب قومی اسمبلی میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاحیات نااہلی کے باوجود عوام ہمارے نعرے لگاتی ہے، خدمت کا صلہ پیشیاں بھگت کر مل رہا ہے، مشکلات کیخلاف نہ اٹھوں تو اور کیا کروں ؟ جس کی تھوڑی بہت عزت بھی ہو وہ ذلت کی زندگی نہیں گزار سکتا۔ انہوں نے کہا اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے، آپ میرا ساتھ دیں، عوام آپکا ساتھ دینگے، میں سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں گے، روزے آنے والے ہیں امید ہے آپ کے درمیان ہی ہوں گا، رمضان میں مختلف اضلاع کا دورہ کروں گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا لوٹوں کو الیکشن میں شکست دینگے، ہمیں پہلے دو ڈھائی سال ملے، ہم نے اس دور میں ایٹمی دھماکے کر دیئے۔ انہوں نے کہا لالچی ہوتا تو کلنٹن کی پیش کش قبول کر لیتا، میں نے کہا آپ کی مہربانی، پیسے نہیں چاہئیں، میں نے امریکی صدر کو کہا ملکی مفاد کا سودا نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا مشرف ایسا کر سکتے تھے جو میں نے کیا ؟ مشرف تو ایک امریکی فون پر لیٹ گئے تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا مشرف کیخلاف آئین توڑنے کا کیس ہے، وہ اندھیرے دیکر ملک چھوڑ کر چلے گئے، زرداری صاحب بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، کراچی کے حالات پر فیصلہ کیا کہ اب بہت ہو گیا، میں خود چل کر کراچی گیا۔ ان کا کہنا تھا میں تو اب وزیراعظم نہیں رہا، مجھے تو نکال دیا گیا، لیکن لوگ آج بھی ہماری کارکردگی سے خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا پرویز خٹک نے کہا اوپر سے آرڈر آیا ہے، پھر کہا اوپر کا مطلب بنی گالہ تھا، کیا بنی گالہ اوپر ہے؟۔

نواز شریف نے مزید کہا سندھ کے حالات بھی دیکھ لیں، سندھ میں غربت اور بھوک ہے، سندھ کا پنجاب سے موازنہ کریں۔ انہوں نے کہا سینیٹ چیئرمین کا نام کون جانتا تھا ؟ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کی گئی، بلوچستان میں ہماری حکومت ختم کی گئی، کیا کسی نے اس خرید و فروخت کا نوٹس لیا ؟۔

The post مشکلات میں گھرا ہوا ہوں، سزا ہو گئی تو آپ نے گھبرانا نہیں: نواز شریف appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

امریکا کے پیر توڑ کر علاقے سے باہر کر دیا جائے، رہبرانقلاب اسلامی

Hits: 6

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیا ہمارا گھر ہے اور اس علاقے سے ایران نہیں بلکہ امریکا کو نکلنا ہوگا۔

یوم مئی یا محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے محنت کشوں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے پیر کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی موعود عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک شعبان کے بابرکت ایام سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کی ضرورت ہے۔امر

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پندرہ شعبان المعظم دنیا کی حتمی اصلاح کے لئے خداوند عالم کے ناقابل تغییر وعدے کی نوید بخش تاریخ ہے اور یہ وہ وعدہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حضرت امام زمانہ کے دست مبارک سے ظلم و جور کا خاتم ہوگا اور دنیا میں عدل و انصاف اور اصلاحات کا قیام ہوگا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوران علاقے میں امریکا کی موجودگی کی وجہ سے جاری جنگ و خونریزی اور بدامنی وبحران کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کو علاقے سے نکلنا ہوگا وہ اسلامی جمہوریہ ایران نہیں بلکہ امریکا ہے اور جیسا کہ چند سال قبل بھی میں نے کہا تھا مارکر بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیا ہمارا گھر ہے لیکن تم یہاں غیر ہو اور خباثت آمیز اہداف کے حصول اور فتنہ بپا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہو۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی کے نتیجے میں پائی جانے والی بدامنی اور جنگ و خونریزی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یہی وجہ ہے کہ اس خطے میں امریکا کے پیر توڑ کر اسے مغربی ایشیا سے نکال باہر کرنا چاہئے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے آزاد اور خود مختار اسلامی جمہوری نظام کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکا نے جو طریقے اپنا رکھے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ بعض ناسمجھ حکومتوں کو اشتعال دلا کر علاقے میں جنگ و خونریزی کا بازار گرم کررہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکیوں کی کوشش ہے کہ وہ سعودی حکام اور علاقے کے بعض دیگر ملکوں کو اکسا کر انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں لاکھڑا کریں لیکن اگر یہ ممالک عقل رکھتے ہوں گے تو انہیں امریکا کے دھوکے میں نہیں آنا چاہئے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکیوں کی کوشش ہے کہ وہ ایران کی مقتدر قوم اور مضبوط و توانا اسلامی جمہوری نظام کا مقابلہ کرنے کی قیمت خود نہ چکائیں بلکہ علاقے کی بعض حکومتوں کے ذمے ڈال دیں فرمایا کہ اگر یہ حکومتیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے پر آئیں تو یقینی طور پر انہیں کاری ضرب لگے گی اور وہ بری طرح شکست کھائیں گی۔

The post امریکا کے پیر توڑ کر علاقے سے باہر کر دیا جائے، رہبرانقلاب اسلامی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico